Loading
آئی بی سی سی نے یکم جنوری 2027ء سے اسناد کی تصدیق کا آن لائن نظام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت اسناد کی تصدیق گھر بیٹھے ہوگی، آئی بی سی سی دفاتر جانے اور کوریئر سے دستاویزات بھیجنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تعلیمی اسناد کی تصدیق میں بڑی تبدیلی آئی ہے، آئی بی سی سی نے فیصلہ کیا ہےکہ اس سسٹم کو آن لائن کردیا جائے گا، اسناد کی تصدیق گھر بیٹھے ہوگی، آئی بی سی سی دفاتر جانے اور کوریئر سے دستاویزات بھیجنے کی ضرورت بھی ختم ہوجائے گی اور درخواست سے تصدیق شدہ سند کے اجرا تک تمام مراحل آئی بی سی سی پورٹل پر مکمل ہوں گے۔
آئی بی سی سی کے مطابق طلبہ تصدیق شدہ اسناد اپنے پورٹل اکاؤنٹ سے ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کر سکیں گے، ایک بار تصدیق، ضرورت کے مطابق پرنٹ ہونے کی صورت میں اسی سند کی ہر اضافی نقل پر الگ تصدیقی فیس نہیں ہوگی۔
مکمل آن لائن تصدیق کا فیصلہ ڈاکٹر غلام علی ملاح کی زیرِ صدارت آئی بی سی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح کے مطابق ملک بھر کے 29 امتحانی بورڈز اور دینی مدارس کی اہل اسناد کے لیے آن لائن سہولت دستیاب ہوگی، نئی سہولت سے چار سے پانچ لاکھ طلبہ کو فائدہ ہوگا، سفری اخراجات اور انتظار کا وقت بچے گا، اسناد کی تصدیق کا نیا نظام وفاقی سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب کی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل