Sunday, November 22, 2026
 

پاک چین دوستی کا ایک اور سنگِ، شین زو-24 کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل

 



پاک چین دوستی کا ایک اور تاریخ ساز سنگِ میل سامنے آگیا، شین زو-24 کی لانچنگ کی مشق کامیابی سے مکمل ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شمال مغربی چین میں واقع جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر پر شین زو-24 خلائی جہاز کی کامیاب لانچنگ ڈِرل کی گئی، پرواز سے قبل عملے کی اس مشترکہ مشق میں تینوں خلا بازوں نے آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے۔ چائنا آسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر کی عہدیدار زو لو نے بتایا کہ اس مشترکہ مشق میں تینوں خلا باز پُرعزم  تھے اور انہوں نے تمام آپریشنز بالکل درست طریقے سے انجام دیے، تمام تر تربیت مکمل کرنے کے بعد ایک پاکستانی خلابازچین کے شین ژو-24 خلائی جہاز کے ذریعے خلا میں جائے گا۔ پاک چین لازوال دوستی اب زمین کی حدوں سے نکل کر خلا کی وسعتوں کو چھو رہی ہے

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل