Sunday, November 22, 2026
 

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ: پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ریفری کی غلطی پکڑ لی

 



پاکستان اے  اور بھارت اے کے درمیان میچ میں ٹاس کے دوران دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب پاکستانی کپتان عبدالصمد نے ریفری کی غلطی پکڑ لی۔ ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ میں پاکستان 'اے' اور بھارت 'اے' کے درمیان میچ سے قبل ٹاس کے موقع پر میچ ریفری نے سکے کا نتیجہ غلط قرار دے دیا۔ ٹاس کے دوران پاکستانی کپتان عبدالصمد نے 'ہیڈز' کی کال دی۔ سکہ زمین پر گرا تو واضح طور پر ہیڈز آیا، تاہم میچ ریفری نے غلطی سے بھارت کو ٹاس جیتنے کا حقدار قرار دے دیا۔ سکہ اچھل کر زمین پر گرنے کے بعد میچ ریفری،، ٹیلز (Tails) آیا ہے۔ عبدالصمد، نہیں یہ ہیڈز ہے، یہ ہیڈز ہے ???? یوں بی سی سی آئی کی بھارت کو ذبردستی جتوانے کی کوشش لائیو بینقاب ہوگئی pic.twitter.com/9qtJMz3jbZ — Choti Chirya ♡ (@cutehunmee) November 22, 2026 عبدالصمد نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے سکے کا معائنہ کیا اور مائیک پر بتایا کہ سکہ ہیڈز پر گرا ہے۔ ان کی نشاندہی کے بعد میچ ریفری کو فیصلہ واپس لینا پڑا اور ٹاس پاکستان کے نام رہا۔ بعد ازاں عبدالصمد نے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل