Loading
حکومت نے پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اسٹیڈیم کا پرانا نام ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم بحال کیا جائے گا۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کررہے ہیں ہم کسی پارٹی کی شخصیت کے نام سے منسوب نہیں کریں گے، تحریک انصاف کی گزشتہ دور حکومت میں پشاور کے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے عمران خان کرکٹ سٹیڈیم رکھ دیا گیا تھا جس کی منظوری صوبائی کابینہ نے بھی دی تھی۔
ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت نے کرکٹ اسٹیڈیم کے نام کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے محکمہ کھیل کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ، اسٹیڈیم کے نام کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں ہوا کہ نیا نام کیا ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ایس ایل سے قبل اسٹیڈیم کا نام تبدیل کردیا جائے گا، اس حوالے سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ عمران خان اسٹیڈیم کا نام تبدیل کریں گے، ارباب نیاز اس صوبے کی شخصیت تھیں ان کی کھیل کے لیے خدمات تھیں لیکن ہم پیپلزپارٹی کی کسی شخصیت کے نام سے اسٹیڈیم کو منسوب نہیں کریں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل