Loading
قسط نمبر۔7
قائداعظم 1931 ء سے 1934 ء تک لندن میں مقیم رہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ صاف ستھرے کھرے مزاج کے انسان تھے۔ جب نہرو رپورٹ آئی تو اُن کو کانگریس کی بد عہدی کا دُکھ ہوا۔ وہ پہلے کانگریس کے رکن رہے تھے بعد میں مسلم لیگ میں شامل ہوئے اور ایک عرصے تک دونوںجماعت کی رکنیت اُن کے پاس رہی۔ اُن کو کانگریس کی قیادت سے یہ توقع نہیںتھی۔ جہاں تک مسلم لیگ کا تعلق تھا تو بدقسمتی سے یہاں بھی کچھ لوگ سازشی ذہنیت کے مالک تھے اس لیے قائد اعظم بد دل ہو کر ہند وستان چھوڑ گئے۔
اُن پر قنوطیت کا یہ دور ہ تقریباً چار برس رہا اگرچہ اس دوران اُنہوں نے علامہ اقبال کے ہمراہ لندن میں منعقد ہو نے والی پہلی اور دوسری گول میز کانفرنسوں میں بھی شرکت بھی کی ، مگر تیسری گول میز کانفرنس میں وہ شریک نہیں ہو ئے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ قائداعظم مایوسی کا شکار تھے۔ قائد اعظم کو اس کا صدمہ تھا کہ کانگریس نے میثاق لکھنو کو مسلم لیگ سے بغیر کسی مشاورت کے رد کر دیا تھا۔ کانگریس یہ چاہتی تھی ہندو اکثریت کی بنیاد پر ہند و ستان پر بالا دستی حاصل کی جائے۔ کانگریس مستقبل میں ہند وستان میں مسلم شناخت کومکمل ختم کر نے کا ارادہ رکھتی تھی۔ قائد اعظم کی کوشش تھی کہ 1935 ء کے قانون ِہند میں مسلمانوں کے اجتماعی شناخت اُن کے سیاسی ، اقتصادی ، معاشی حقوق کی ضمانت حاصل کی جائے۔
اس مقصد کے لیے باجود اس کے کہ وہ ہندوستان سے لندن منتقل ہو گئے تھے انہوں نے پہلی اور دوسری گول میز کانفرنسوں میںشرکت کی۔ مسلم لیگ کے اُس موقف کوبہت مدلل طور پر پیش کیا ،جس کے بنیادی خطوط خود قائد اعظم نے بنا ئے تھے مگر تیسری گول میز کانفرنس تک وہ مسلم لیگ کی اندرونی سیاست اور چند مفاد پرست شخصیات کے رویوں سے بھی بہت بدل ہو ئے تھے۔ قائداعظم نے لند ن کے علاقے ہیمپسٹڈ Hampstead میں رہائش اختیار کر لی تھی، بر طانوی عدالت پیرو ری کونسل Privy Council میں بطور بیرسٹر وکالت شروع کر دی تھی جو بہت کامیاب رہی تھی۔ قائداعظم یہاں اپنی بہترین آمدنی کی بنیاد پر بہت خوشحال زندگی گزار رہے تھے۔
ہندوستان میں یہ دور بڑ ا نازک تھا۔ ہندو مسلم فسادات کی وجہ سے ہندوستان کے بڑے علاقے میں مسلمان عدم تحفظ کا شکار تھے۔ مگر کانگریس سے اب بھی مسلمانوںکی ایک بڑی تعداد منسلک تھی ،مسلم لیگ قائدا عظم کی قیادت سے محروم تھی اس لیے جماعت میں تنظیمی مسائل پیدا ہو گئے تھے۔ علامہ اقبال ،لیاقت علی جیسے رہنما یہ جانتے تھے کہ قائداعظم ہی وہ شخصیت ہیں جو بیک وقت انگریزوں ، ہندوں کو اپنی سیاسی حکمت عملی اور منصوبہ بندی سے ناکام بنا سکتے ہیں۔ علامہ اقبال کو یہ یقین تھا کہ یہ سب کچھ صرف اور صرف قائد اعظم ہی کر سکتے ہیں اور علامہ اقبال کی کوشش ہی سے آخر قائدا عظم 1935ء میں واپس ہندوستان آگئے۔ قائداعظم کی گہری نظر عالمی علاقائی اور ہندوستان کی صورتحال پر تھی۔ 1935 ء سے 1939 ء تک جو عالمی حالات و واقعات رونما ہو رہے تھے اِن کے اثر ات براہ راست ہندوستان پر مرتب ہو رہے تھے۔ اسی دور میں دوسری جنگ ِ عظیم کی بنیاد رکھ دی گئی تھی۔
1933 میں نازی پارٹی اڈولف ہٹلر کی زیر قیادت جرمنی میں بر سراقتدار آگئی۔ 1935 ء میں ہٹلر نے 1919 ء کے Treaty of Versailles معاہدہ وارسائی کو مسترد کردیا۔ یہ معاہدہ پہلی جنگ عظیم میں شکست کے بعد جرمنی اور اتحادی قوتوں امریکہ ، بر طانیہ ، فرانس وغیرہ کے درمیان طے پا یا تھا جو جرمنی کے لیے انتہائی ذلت آمیز تھا۔ جرمنی پر فوج کی تعداد اور اسلحہ اور ہتھیاروں کی پابندی کی جو شراط عائد تھیں ہٹلر نے اِن کی پرواہ کئے بغیر عسکری صلاحیت کو بڑھانے کا آغاز کر دیا۔ فرانس ، بر طانیہ ، امریکہ اور دیگر اتحادی ممالک اُس وقت عظیم عالمی کساد بازاری سے معاشی ،اقتصادی طور پر بدحال تھے اس لیے وہ خا موش رہے۔ 1935 ء میں ہی فاشسٹ مسولینی کی قیادت میں اٹلی کی فوجوں نے ایتھوپیا پر حملہ کر دیا۔ جنگ عظیم اوّل کے اختتام پر لیگ آف نیشنز کا جو ادارہ عالمی امن کے قیام کے لیے بنایاگیا تھا اٹلی نے اس کی پرواہ نہیں کی۔ یوں لیگ آف نیشنز ( اقوام عالم ) کے ادارے کی کمزوری دنیا پر واضح ہو گئی۔ 15 ستمبر 1935 ء کو نیور مبرگ قوانین ،،Nuremberg Laws،، کی منظوری کا اعلان ہوا۔ یہ قوانین یہو دیوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف تھے۔
یہ قوانین دو حصوں پر مشتمل تھے 1۔ Reich Citizenship Law اس قا نون کے تحت صرف جرمن یا اس سے ملتی جلتی نسل کے افراد ہی جرمنی کی مکمل شہریت کے حقدار ہو نگے۔ اس کے نتیجے میں جرمن یہودی بنیادی شہری حقوق سے محرم ہو گئے۔ جیسے ووٹ دینے کا حق ، سرکاری ملازمت حاصل کرنے کا حق وغیرہ۔ یہودی کی تعریف بھی اس میںطے کر دی گئی ، ایسے اشخاص جو تین یا چار دادا ،دادی، نانا ، نانی یہودی نسل سے تھے تو اس خاندنی شجرے کے مطابق وہ یہودی قرار پایا ، چاہے وہ خود کو یہودی نہ بھی سمجھتا ہو ،2 ۔ (Law for the Protection of German Blood and German Honour جرمن خون اور جرمن عزت کے تحفظ کا قانون) اس قانون کا بنیاد ی مقصد جرمن نسل کی (حرمت) کو برقرار رکھنا تھا۔ اس قانون کے تحت،، شادیوں اور تعلقات پرپابند ی تھی ،، یعنی یہودی اور جرمن خون والے افراد کے درمیان شادیوں اور جنسی تعلقات پر مکمل پا بند ی عائد تھی۔ یہودی خاندانوں اور گھر میں کام کے لیے 45 سال سے کم عمر جرمن خواتین پر پابندی عائد کر دی گئی، یہودیوں پرقومی پرچم کے لہرانے اس کے رنگ کا استعمال کرنے پابندی عائد کر دی گئی۔ یہی نفرت زدہ قوانین جلد شدت اختیار کرتے گئے اور مستقبل میں ہالو کاسٹ (Holocaust ) یعنی یہودیوں کے قتل عام کا سبب بنے۔
واضح رہے کہ 1925 ء میں جرمنی میں نازی پارٹی کی بنیاد رکھی گئی تھی اسی سال ہندوستان میں RSS آر ایس ایس مسلم دشمن پارٹی کی بنیاد رکھی اسی سال ہند وستان میں انڈین کیمونسٹ پارٹی بھی قائم ہوئی۔ کیمو نسٹ نظر یات میں رنگ نسل یا لیسانی اعتبار سے تعصب نہیں ہے جب کہ آر ایس ایس ہٹلر کے جرمن نازی ازم سے متاثر تھی۔ قائد اعظم نے اِن رحجانات اور رویوں کو ہندو ں اور کانگریس کے حوالے سے محسوس کر نا شروع کر دیا تھا جبکہ علامہ اقبال بہت پہلے ہی اس خطرے کو بھانپ گئے تھے۔ 1925 ء سے 1935 ء کے دس برس کے عرصے میں ہندوستان اور ہندو سماج میں نازی ازم اور کیمونزم کے اعتبار سے تبدیلیاں واضح ہو رہی تھیں ۔1936 ء میں عالمی سطح کا اہم واقعہ Spanish Civil War اسپین کی خانہ جنگی تھی یہ خانہ جنگی اسپین میں دوسری جمہوریہ اور جنرل فرانسسکو کی کمان میں لڑی گئی جو 1939 ء تک یعنی دوسری جنگ عظیم کے آغاز تک جاری رہی اس خانہ جنگی میں تقریباً پانچ لاکھ افراد جاں بحق ہو ئے۔
ری پبلی کنز بائیں بازو کی جمہوری حکومت جو کیمو نسٹ اور سوشلسٹ اتحاد پر مشتمل تھی اسے سوویت یونین اور میکسیکو کی حمایت حاصل تھی نیشنلسٹس ( قوم پرست )فوجی فاشسٹ اور قدامت سند اتحاد تھا جس کی کمان جنرل فرانسسکو فرانکو کر رہے تھے اِن کو ا ٹلی ، جرمنی اور پر تگال کی حمایت حاصل تھی۔ قوم پرستوں کو فتح ملی۔ ہسپانوی جمہوریہ کا خاتمہ ہو گیا جنرل فرانسسکو فرانکو کی آمریت قائم ہو گئی۔ اس خانہ جنگ کے بھی ہندوستان کی سیاست پر اثرات مرتب ہو رہے تھے جہاں کچھ انقلابی گروپ بھی تشکیل پا گئے تھے جن کو یہ اندازہ تھا کہ اگر اسپین کی طرح کی صورتحال ہندوستان میں بھی پید اہو جائے تو بر طانیہ مخالف قوتیں اِن کی مدد کو آسکتی ہیں ۔7 مارچ 1936 ء کو ہٹلر نے 35000 جرمن فوجی رائن لینڈ میں داخل کر دیئے۔ کولون اور کوبلینز جیسے اہم شہروں پر آسانی سے قبضہ ہو گیا۔ا واضح رہے کہ پہلی جنگ عظیم سے قبل یہ جرمنی کا علاقہ تھا جو فرانس ، بیلجیم نیدر لینڈ کی سرحد پر ہے۔ معاہدہ وارسائی 1919رائن لینڈ کے 50 کلو میٹر چوڑے علاقے کو غیر فوجی علاقہ قرار دی گیاا تھا۔ بعد میں 1925 ء کے لو کارنومعاہدے میں بھی جرمنی نے اسے تسلیم کیا تھا۔
مورخین او ر ماہرین کی آرا اور خود ہٹلر کا یہ اعتراف ہے کہ ہٹلر کا یہاں قبضہ ایک جوا تھا ، کیونکہ اُس وقت تک جرمنی کی فوج فرانس کے مقابلے میں بہت کمزور تھ۔ فرانس اگر معاہدوں کی خلاف ورزی کی بنیاد پر جنگ کر تا تو جرمن فوج کو پسپا ہو نا پڑتا۔ مگر یہاں بھی مسئلہ وہی تھا عالمی عظیم کساد بازاری۔ بر طانیہ میں اس موقع پر یہ کہا گیا کہ جرمنی تو اپنے پچھواڑے میں داخل ہو ا ہے ۔ رائن لینڈ کا قبضہ ایک پچاس کلو میٹر رقبے کے مختصر علاقے پر قبضہ تھا ، مگر اس سے انسانی تاریخ پر گہرے اثرات مرتب ہو ئے۔ اسی قبضے نے جرمن عوام میں ہٹلر کی مقبولیت میں بے پناہ اضافہ کردیا۔ فرانس اور بر طانیہ نے جرمنی کے سامنے خو شامدانہ پالیسی اپنائی ، قبضے کے فوراً بعد ہٹلر نے یہاں Siegfried Line سیگفرائیڈلائن کے نام سے مضبوط دفاعی قلعہ بندی شروع کی جس کی وجہ سے فرانس کا وہ اسسٹریٹجک فائدہ ختم ہو گیا جس کی بنیاد پر وہ جرمنی پر دباؤ ڈال سکتا تھا۔ اگر اس وقت رائن لینڈ پر جرمنی کے قبضے کا فوری جواب فرانس دیتا تو دنیا کی تاریخ کچھ اور ہو تی۔ Rome-Berlin Axis روم برلن محور ،معاہدے ،، کا آغاز 25 اکتوبر 1936 ء میں ہوا جب اٹلی اور جرمنی نے آپس میں دوستی کے ایک خفیہ معاہدے پر دستخط کیے۔
اس اصطلاح ،،محور،،کا پس منظر اٹلی کے فاشسٹ رہنما بینیٹو مسو لینی نے یکم نومبر1936 ء کو اپنی تقر یر میں پہلی بار ،، محور ،، Axis کی اصطلاح کو استعمال کیا اور کہا کہ برلن اور روم کے درمیان یہ خط ایسا محور ہے جس کے گرد تمام یورپی ممالک گھوم سکتے ہیں۔ اسی اصطلاح کی بنیاد پر جب دوسری جنگِ عظیم کے دوران اور اس کے بعد سے اب تک فریقین میں امریکہ ، برطانیہ ، فرانس ، سوویت یونین، اور دیگر اتحادی کہلائے اور اس کے مخالف جرمنی ، جا پان ، اٹلی وغیرہ محوری قوتیں کہلا ئیں ۔ 7 جولائی 1937 ء کو بیجنگ کے قریب مارکو پو لو پل کے قریب جاپانی اور چینی فوجوں کے درمیان جھڑپ سے دوسری چین جا پان جنگ کا آغاز ہوا۔ اس میں معرکہ شنگھائی 1937 ء نومبر میں خونریز جنگ ہو ئی 13 دسمبر1937 ء کو جاپانی فوج نے نانجنگ پر قبضہ کر کے ہولناک قتل عام کیا، کئی لاکھ چینیوں کو قتل کر دیا۔ یہ جنگ اگست بلکہ ستمبر 1945 ء میں جاپان پر امریکہ کی جانب سے ایٹم بم گرانے کے بعد دوسری جنگِ عظیم کے خاتمے تک جاری رہی ۔آسٹریا جو جرمنی کے ساتھ واقع ہے یہاں جرمن نسل اور زبان بولنے والوں کی بڑی تعداد ہے۔ ہٹلر کی پیدائش بھی یہیں ہوئی تھی، یہاں ہٹلرنے پہلے جرمن نسل پرستی کے اعتبار سے اپنی شخصیت کی ساکھ قائم کی پروپگنڈا کیا نازیوں کو منظم کیا پھر سیاسی دباؤ ، دھمکیوں اور آسٹریوی نازیوں کی مدد سے یہاں کے چانسلر کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا۔ اس عمل کے مکمل ہو نے پر 12 مارچ 1938 ء کو جرمن فوجیں آسٹریا میں داخل ہو ئیں۔
13 مارچ 1938 کو باضبطہ طور پر آسٹریا کا الحاق جرمنی سے کر دیا گیا۔ ہٹلر نے یہ علاقہ بغیر کسی جنگ کے حاصل کر لیا، یہاں بھی ہٹلر نے جنگ عظیم اوّل کے بعد 1919 ء میں ہو نے والے وارسائی معاہدے میں یہ واضح طور پر تحریر کر دیا گیا تھا کہ جرمنی آسٹریا کوکبھی جرمنی میں ضم نہیں کرے گا مگر ہٹلر نے آسٹریا کو بغیر کسی جنگ فتح کر لیا۔ برطانیہ ، فرانس جو معاشی ، سیاسی اور اقتصادی بحرانوں سے نبرد آزما تھے اِن کے سامنے ایک جانب سوویت یونین کا کامیاب ہوتا کیمونسٹ انقلاب تھا جس کے روح رواں سخت گیری جوزف اسٹالن تھے اور ساتھ ہی مغربی یورپ کا اہم ملک جرمنی تھا جس کو جنگِ عظیم اوّل میں اِن اتحادی ملکوں نے شکست دی تھی وہ جرمنی ہٹلر کی قیادت طاقتور ملک اور قوم کی حیثیت سے ابھر چکا تھا۔ فرانس اور برطانیہ اِن حالات میں بھی جرمنی کے خلاف جنگ کر نے کی پوزیشن میں تھے لیکن سیاسی مصلحت تھی خصوصاً برطانوی وزیر اعظم نیول چیمبر لین اب جرمنی سے پرُامن نوعیت کے تعلقات چاہتے تھے اس لیے اُنہوں نے فرانس کی آمادگی کے بعد ہٹلر کو مطمین کرنے کے لیے Appeasement Policy کے تحت چیکوسلواکیہ کا ایک بڑا حصہ ( سوڈین لینڈ ) جرمنی کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی۔
برطانوی وزیراعظم چیمبر لین نے اس پالیسی کویورپ اور خصوصاً برطانیہ کے لیے امن کی کامیاب کوشش قرار دیا اور کہا کہ ( یہ ہمارے دور کا امن ہے )۔ 1939 ء میں نازی جرمنی اور کیمونسٹ سوویت یونین کے درمیان مولو توف ربنٹروپ Molotov-Ribbentrop Pact معاہدہ ہوا۔ 23 اگست1939 ء کو ماسکو میں دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے اس پر دستخط کئے۔ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان دس سال کی مدت کے لیے باہمی امن اور عدم جارحیت کے وعدے کی بنیاد پر تھا ،مگر اس معاہدے میں ایک حصہ خفیہ پر وٹوکول کا بھی تھا جس کو دنیا سے پو شید ہ رکھا گیا اس خفیہ پرو ٹوکول کے تحت یہ طے پا یا تھا کہ مشرقی یورپ میں دونوں ملکوں کے اثر و رسوخ کے حلقوں میں تقسیم کر لیا جائے گا۔ اسی معاہدے کی خفیہ اوٹ میں یکم ستمبر 1939 ء کو جرمنی نے اور17 ستمبر1939 ء کو سوویت یونین نے پولینڈ پر حملہ کر کے اس ملک کو آپس میں تقسیم کر لیا۔ یکم ستمبر 1939 کو پولینڈ پر جرمنی کے حملے کے جواب میں 3 ستمبر1939 ء کو برطانیہ اور فرانس نے پولینڈ سے کئے گئے حمایت اور سلامتی کے معاہدے کی بنیاد پر اعلان جنگ کر دیا۔ آج دنیا کے تمام ماہرین اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ دوسری جنگ عظیم کی بنیادی وجہ پہلی جنگ عظیم کے 1919 ء کا معاہدہ وارسائی تھا جس میں شکست خوردہ جرمنی سے ذلت آمیز شرائط طے کر وائی گئی تھیں۔ دراصل ہٹلر اسی ذلت آمیز شرائط کے خلاف جرمن قوم کے غصے اور شدید نفرت کی پیداوار تھا۔ عظیم جرمن شاعر نطشے ( Friedrich Nietzsche ) کا نظریہ سپر مین ( Ubermensch ) اُس کی شاعری میں وسیع تناظر میں استعمال ہوا ہے ۔۔مگر جرمن دانشوروں پروپیگنڈہ کر نے والوں نے اسے جرمن عظیم نسل اور عظیم جرمن خون کی بنیاد پر اجا گر کیا۔ ہٹلر جو نوجوانی میں ایک مصور تھا اُس کی شخصیت کی تمام تر حس جمالیات جرمنی کی جنگ َ عظیم اوّل میں شکست کے بعد یورپی قوموںکے خلاف غصے ، نفرت اور انتقام میں بدل گئی ، یہی منفی جذبے ہٹلر نے اپنی نازی پارٹی اور اس کے فلسفے نازی ازم کے تحت پوری جرمن قوم میں منتقل کر دئیے۔
ہٹلر نے جرمن قوم کو جنگ عظیم دوئم سے پہلے قوم پرستی کی انتہا پر پہنچا دیا جہاں سے فسطائیت شروع ہو جا تی ہے ۔۔ بیسویں صد ی کی پہلی دہائی تک انڈیا کی رسائی عالمی سطح کے اخبارات اور رسائل تک ہو چکی تھی۔ ترقی یافتہ ممالک خصوصاً بر طانیہ ، فرانس ، اٹلی ، جرمنی ،روس اور امریکہ میں رونما ہو نے واقعات سے قائداعظم ، اقبال ، گاندھی ،نہر و کے علاوہ بھی تقریباً دودرجن شخصیات ہفتہ وار یا ماہانہ بنیاد پر عالمی حالات سے واقف تھیں۔ یہ رہنما اپنے وسیع مطالعہ ،فکر ، نظریات ، مشاہدات کی بنیاد پر ہندوستان کے مجموعی ثقافتی، تہذیبی تناظرمیں بھی اِن عالمی واقعا ت کا ادارک رکھتی تھیں ، قائداعظم اور اقبال جیسی شخصیات ہندوستان میں ہندو اکثریت کی بنیاد پر جمہوری انداز کی ایک آمریت کو بھی دیکھ رہی تھیں۔ کانگریس کی لیڈر شپ انگریز سرکار سے ایسا آئین چاہتی تھیںجس سے اُن کا خواب پورا ہو، یہی وجہ تھی کہ علامہ اقبال نے 1930 ء میں آلہ آباد کے اجلاس میں ہندوستان کے مسلمانوں کا خواب دنیا کے سامنے رکھ دیا تھا ۔ 1935 ء میں علامہ اقبال نے کوششوں سے قائدا عظم کو لندن سے واپس ہندوستان بلوا لیا تھا قائد اعظم مسلم لیگ کے پلیٹ فارم سے ہندوستان کے مسلمانوں کی قیادت کر رہے تھے۔ اس میں کو ئی شک نہیں کہ مسلم لیگ کے قیادت میں قائداعظم اور اقبال کے علاوہ مشکل سے ایک دو شخصیات ایسی تھیں جو اُس وقت کے عالمی تناظر کا بہتر ادراک رکھتی ہوں۔ اُس وقت جب دنیا دوسری عالمی جنگ کے دہانے پر تھی یورپ میں کئی سلطنتوں بادشاہتوں کے ملبے پر کہیں کمیونسٹ انقلابی آمریت تھی کہیں نیشنیلسٹ فاشسٹ انتہا ئی طاقتور ہو رہے تھے۔ اُس وقت برطانیہ ، فرانس اور جرمنی میں طاقت کا توازن ہچکولے کھا رہا تھا۔ البتہ نوآبادیاتی قوتوں کے غلبے میں رہنے والے ہندوستان پر 1939 ء کے آغاز تک امریکہ کاکو ئی براہ راسست اثر نہیں تھا۔ 1935 ء سے 1939 ء کے جن سیاسی عسکری معاشی واقعات کا ذکر گذشتہ سطور میں کیا گیا ہے ہم جب باریک بینی سے دیکھتے تو واضح ہو تا کہ قائدا عظم اُن واقعات کا گہرا مطالعہ اور مشاہدہ کرتے تھے۔ اِن واقعات کے مستقبل میں ممکنہ طور پر ہندوستان میں مرتب ہونے والے اثرات کو مد نظر رکھتے تھے۔ 1935 ء کاقانون ہند (Government of India Act 1935) اگست 1935 ء میں برطانوی پارلیمنٹ نے منظور کر لیا یہی آئین صرف 12 سال بعد ہندستان کی تقسیم اور بھارت ، پا کستان کی آزادی کی بنیاد ٹھہرا۔
اس کے لیے بر طانیہ نے سائمن کمیشن بھی ہندوستان بھیجا ، لندن میں تین گول میز کانفرنسیں بھی منعقد کر اوئیں جس میں بر طانیہ وزیر اعظم کابینہ کے ممبران حزب اقتدار ،حزب اختلاف بھی شرکت کرتی رہی۔ سائمن کمیشن پر کانگریس کا اعتراض یہ تھا کہ اس کے اراکین میں کو ئی بھی ہندوستانی شامل نہیں تھا ،یہ کانگریس کا جائر مطالبہ تھا برطانوی نو آبادیاتی نظام اور اس کی تاریخ سے واقف یہ جانتے تھے ، برطانوی پارلیمنٹ کا جمہوری مزاج صرف بر طانیہ کے لیے ہے۔ واضح رہے کا نگریس اگر میثا ق لکھنو پر قائم رہتی تو 1935 ء قانون ہند جو برٹش انڈیا کا آئین تھا اس کی تشکیل میں قائداعظم ، علامہ اقبال ، نہر و اور گاندھی کے مشترکہ موقف کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا تھا۔ جیسا کہ پہلے کہا گیا ہے کہ قائداعظم لند ن میں قیام کے دوران بدلتی ہو ئی عالمی سیاسی صورتحال سے واقف تھے ،اُنہوں نے اس موقع پر علامہ اقبال کے نظریے کو اس آئین یعنی 1935 ء کے قانون ہند میں شامل کرا نے کی پوری کوشش کی اور 80 فیصد تک کامیاب رہے۔ 1935 ء قانون ِ ہند Government of India Act 1935 اہم شقیں یوں تھیں ،نمبر1 صوبائی خود مختاری:صوبوں میں دو ہرا نظام حکومت (Dyarchy ) کو ختم کر کے صوبائی خود مختاری دے دی گئی ،یعنی اب صوبائی وزرا اپنے فیصلوں میں آزاد اور اپنی صوبائی اسمبلی کے سامنے جوابدہ تھے ، نمبر2 وفاقی نظام Federal System ؛برصغیر کے لیے ایک وفاقی نظام تجویز کیا گیا تھا جس میں ہندوستان کے صوبے اور دیسی ریاستیوں (Princely States ) کو شامل ہو نا تھا مگر دیسی ریاستوں کے شامل نہ ہونے کی وجہ سے یہ وفاقی نظام مرکز میں مکمل طور پر نافذ نہ ہو سکا۔ نمبر3 مر کز میںدوہر ی Dyarchy حکومت متعارف کر وائی گئی جہاں اہم محکمے ( جیسے امور خارجہ ، دفاع )گورنر جنرل کے پاس محفوظ رہے دیگر محکمے وزرا کے حوالے کر دیئے گئے، نمبر4 انتظامی، عدالتی تبدیلیاں( وفاقی عدالت۔ Federal Court ) قوانین کی تشریح اور صوبوں کے مابین تنازعات کے حل کے لیے دہلی میں ایک وفاقی عدالت قائم کی گئی جو بعد میں بھارت اور پاکستان کی سپریم کورٹ بنیں،نمبر5 ریزور بینک آف انڈیا ملک کے مالیاتی نظام اور کرنسی کو کنٹرول کر نے کے لیے ریزرو بینک آف انڈیا (RBI )قائم کیا گیا۔۔نمبر6 صوبوں کی نئی تقسیم ؛سندھ کو بمبئی سے الگ کر کے صوبہ بنا دیا گیا اوڑسیہ کو بھی الگ صوبے کا درجہ دیا گیا برما مینمار کو مکمل طور پر انڈیا سے الگ کر دیا گیا ، خیبر پختو نخوا میں بھی سیاسی اصلاحات کی گئیں نمبر7 (سیاسی اور انتخابی اثرات ۔حق رائے دہی میں اضافہ) حق رائے دہی میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت ہندوستان کی کل آبادی کا10 فیصد حصے کو ووٹ دینے کا حق مل گیا مگر ووٹ کا حق اب بھی محدود تھا ووٹ کا حق جائیداد ، ٹیکس اور تعلیم کی بنیاد پر دیا گیا تھ یہ ضرور تھا کہ اس قانون کے تحت حق رائے دہی کو بالغ آبادی کے20% یعنی تین کروڑ تک بڑھا دیا گیا تھا، نمبر8 جدا گانہ طریقہ انتخاب : مسلمانوں سکھوں اور اقلیتوں کے لیے Separate Electoralجداگانہ طریقہ انتخاب کو بر قرار رکھا گیا1935 ء قانون ہند میں برطانوی حکومت ،تاج برطانیہ ، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور طاقت واضح تھی ہندوستان کی نو آبادیا تی حیثیت پر برطانیہ کی گرفت کو بھی مضبوط رکھا گیا تھا ۔۔ گورنرجنرل کو وسیع اختیارات اور طاقت حاصل تھی نمبر 1 اسمبلی تحلیل کرنے اور حکومت برخاست کر نے کا اختیار؛گورنر جنرل جب چاہتا مرکزی اسمبلی ( فیڈرل اسمبلی)کو اس کی آئینی مدت پوری ہونے قبل بھیDissolve تحلیل کر سکتا تھا ،نمبر2 ۔ حکومت کی برخاستگی گورنر جنرل اپنی صوابدیدی اختیارات کو استعمال کر تے ہو ئے وزرا کی کونسل ( حکومت) کوDismiss برخاست کر سکتا تھااگر ملک اور صوبوں کی اسمبلی اور حکومت سے مطمین نہ ہو تواِن کو تحلیل اور برخاست کر سکتا تھا ، نمبر3 ۔ گورنر جنرل کے پاس محفوظ محکموں کا مکمل کنٹرول تھا جن میں امور خارجہ ،دفاع ، مذہبی امور اور ِقبائلی علاقہ جات شامل تھے۔
ان شعبوں پر کسی وزیر کا اختیار نہیں تھا۔ گورنر جنرل کسی پارلیمنٹ کونسل وزرا کے مشوروں کا پابند بھی نہیں تھا، وہ وزرا کی بر طرفی اور تقرر بھی اپنی مرضی سے کر سکتا تھا نمبر4 قانون سازی کے غیر معمولی اختیارات بھی گور نرجنرل کے پاس تھے، اگرچہ مرکزی مقننہ موجود تھی مگر قانون سازی کے معاملے میں گورنر جنرل کو پارلیمنٹ پر بر تری حاصل تھی ، گورنر جنرل مقننہ کی مرضی کے بغیر خود ایکٹ کے ذریعے قانون بنا کر نافذ کر سکتا تھا۔ آرڈنس جاری کر سکتا تھا ،اسمبلی کا بنایا ہو ا کو ئی قانون ویٹو کر سکتا تھا، یعنی اسمبلی سے منظور شدہ بل مسترد کرسکتا تھایا اُس کوبرطانوی بادشاہ کی منظوری کے لیے بر طانیہ بھیج سکتا تھا۔ نمبر4 مالیاتی اختیارات ؛مرکزی بجٹ کا تقریباً80% حصہ ایسا تھا جوNon-Votable تھا یعنی اس پر مقننہ کے ارکین نہ تو ووٹینگ کر سکتے تھے نہ ہی اسمبلی اس کو مسترد کر سکتی تھی، اگر اسمبلی 20% بچ جانے والے بجٹ میں کسی گرانٹ یا فنڈ کو مسترد کر تی تو گورنرجنرل اپنے خصوصی اختیارات کو استعمال کر تے
ہو ئے اُسے بحال کر سکتا تھا۔ نمبر5 ہنگامی اختیارات،Emergeny Powers Section-45 اس دفعہ کے تحت گورنرجنرل کو یہ محسوس ہو تا ہو کہ ملک کا نظام آئین کے مطابق نہیں چلایا جا سکتا تو وہ آئین کو معطل کر سکتا تھا ،ایسی صورت میں وہ حکومت کے تمام یا کچھ اختیارات خود سنبھا ل سکتا تھا اور ملک پر مکمل طور پر ایک ڈکٹیٹر کی طرح راج کر سکتا تھا۔ نمبر6 گورنرجنرل کے فرائض میں دیسی ریاستوں اور اِن کے حکمرانوں کا تحفظ بھی شامل تھا،یعنی 1935 ء قانون ہند کے تحت منتخب اراکین کی پارلیمنٹ ، اِن ووٹوں کی بنیاد پر منتخب حکومت کوئی اقدام ریاستوں اور ان کے حکمرانوں کے خلاف نہیں کر سکتی تھی،واضح رہے کہ ہندوستان میں اُس وقت 540 دیسی ریاستیں تھیں جن کے نوابیں ، خوانین ، راجے مہاراجے تاجِ بر طانیہ کے وفادار تھے۔
یہ تھا ہندوستان کے اُس آئین کا مختصر خاکہ جس کو قانون ِہند 1935 ء کا نام دیا گیا تھا۔ اگرچہ کانگریس اور مسلم لیگ نے اپنے اپنے طور پر کوشش کی تھی کہ اس آئین کا لبادہ جمہوری ہو ،عوام کے ووٹوں سے منتخب اسمبلی اور حکومت کا تقدس قائم رکھا جائے ،کانگریس ہندو اکثریت کے مفادات کی بنیاد پر آئین چاہتی تھی مسلم لیگ کی مجبوری تھی کہ 1916 ء کے میثاق لکھنو کو کانگریس نے رد کردیا تھا اس لیے مسلم لیگ اب ہندوستان میں مسلم شناخت اور حقوق کا تحفظ چاہتی تھی جو جداگانہ طریقہ انتخاب کی بحالی کے ساتھ سندھ کے صوبے کے مطالبے اور خیبر پختونخوا کی اصلاحا ت کی صورت میں مل گیا، البتہ قائداعظم کے مطالبے کے باوجود بلوچستان کو صوبے کادرجہ نہیں دیا گیا تھا ،سیاست کا میدان عمل سامنے تھا قائداعظم اور علامہ اقبال کے 1935 ء کوقانون ہند کے تحت ہندوستان سمیت دنیا بھر میں رونما ہو نے والے حالات و واقعات کے مطابق پوزیشن لینا تھی ۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل