Loading
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر نئے صوبوں کا معاملہ حل ہوجائے گا یہ معاملہ زیادہ طویل نہیں چلے گا اس حوالے سے رابطے اور مشاورت کا عمل چار سے پانچ ماہ سے جاری ہے۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نئے صوبوں کے حوالے سے جلد ایسی کوئی شکل سامنے آجائے گی جو سب کو قابل قبول ہوگی، ریفرنڈم نئے سال کے آغاز میں ہوسکتا ہے تاہم ریفرنڈم کا حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتا۔
ان کا کہنا تھاکہ نئے صوبوں کے معاملے پر مشاورتی عمل اور رابطے جاری ہیں اور تجاویز بھی سامنے آرہی ہیں، کوشش ہے کہ معاملہ تمام شراکت داروں کو شامل کرکے متفقہ رائے سے حل کیا جائے تاہم جن امور پر اختلاف ہوگا ان پر بات کی جائے گی، اس ضمن میں جو بھی دستاویز تیار ہوگی وہ تمام شراکت داروں سے شیئر کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ریفرنڈم غیرقانونی نہیں اس کی آئین میں گنجائش موجود ہے، نئے صوبے یا انتظامی یونٹس آئینی طور پر بنائے جائیں گے جس کے لیے باقاعدہ آئینی ترامیم پر کام کیا جائے گا، انتظامی یونٹ پہلے بنیں گے اور صوبے بعد میں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل