Sunday, November 22, 2026
 

پولیس اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی، رحمان ڈکیت کا بیٹا زیر حراست

 



لیاری پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے رحمان ڈکیت کے بیٹے کو حراست میں لے لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کلاکوٹ جھٹ پٹ مارکیٹ میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی، کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کمانڈر رحمان ڈکیت کے بیٹے جبران کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق زیر حراست جبران اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، جبران کا بھائی ساربان مبینہ پولیس مقابلے میں مارا جاچکا ہے، جبران کو حراست میں لینے کے بعد مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل