Loading
نوشہرہ کے علاقے شاہ کوٹ پایان میں دو فریقین کے درمیان شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر زبانی تکرار کے دوران گولیاں چلنے سے باپ بیٹے سمیت تین افراد جاں بحق اور دو راہ گیر شدید زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل پبی میں تھانہ جلوزئی کے علاقے شاہ کوٹ پایان میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے روکنے پر دو فر یقین حضرت حسین اور شاہد ولد خوشحال گروپ میں زبانی تکرار ہوئی جس کے بعد فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
گولیاں لگنے سے ایک فریق سے حضرت حسین ولد محمد عامر عمر 20 سال اور دوسرے فریق سے شاہد ولد خوشحال عمر 45 سال اور اس کا بیٹا سنگین ولد شاہد عمر 25 سال ساکنان شاہ کوٹ پایان جاں بحق ہو گئے۔
فائرنگ سے دو راہ گیر شاہ روز ولد قادر شاہ اور ماجد نواز ولد نور نواز ساکنان شاہ کوٹ پایان شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل