Loading
ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں بھارت کو دھول چٹانے والے حسن نواز کا کہنا ہے کہ بھارت اے کے خلاف میچ کا ہمیشہ انتظار رہتا ہے۔
بھارت اے کے خلاف شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے بعد پی سی بی ڈیجیٹل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسن نواز نے کہا کہ ایسے مقابلوں میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر میچ میں دباؤ ہوتا ہے لیکن چند گیندوں کے بعد سب نارمل ہوجاتا ہے۔ ٹیم میٹنگ میں کھیل کو سادہ رکھنے کا منصوبہ بنایا تھا، تمام کھلاڑیوں نے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
اپنی بولنگ سے متعلق حسن نواز نے بتایا کہ وکٹ پر گیند گرپ ہونے کی امید تھی، کپتان سے خود بولنگ مانگی، کپتان کے اعتماد سے حوصلہ ملا، اب باقاعدگی سے بولنگ کی کوشش کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اہلخانہ کی دعاؤں اور شائقین کی حمایت کا شکر گزار ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز نے حسن نواز کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دی۔
حسن نواز نے پہلے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 79 رنز کی اننگز کھیلی اور بعد ازاں بھارت اے کی تین اہم وکٹیں حاصل کیں۔
ایونٹ میں ناقابل شکست و دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز اپنا آخری گروپ میچ 24 نومبر کو نیپال کے خلاف کھیلے گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل