Monday, November 23, 2026
 

رجب بٹ کی خاتون میزبان سے نامناسب گفتگو، موقع پر ہی ٹوک دیا گیا

 



پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر اپنے متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔ حال ہی میں رجب بٹ نے ایک برانڈ کی تشہیری تقریب میں شرکت کی جہاں خاتون میزبان کے ساتھ ان کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ تقریب کے دوران خاتون میزبان نے مذاقاً کہا کہ وہ رجب بٹ کو اکثر کھیلوں کی تقریبات میں دیکھتی ہیں جس پر یوٹیوبر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’کیا آپ مجھے کلب میں دیکھنا چاہتی ہیں؟‘         View this post on Instagram                       رجب بٹ کے اس جواب پر خاتون میزبان نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے ایک بار پھر نامناسب بات کر دی۔ اس گفتگو کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے رجب بٹ کے رویے کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی لیے تعلیم ضروری ہے، جبکہ دوسرے نے کہا کہ ہمارے معاشرے کے معیار میں بہت کمی آگئی ہے۔ بعض صارفین نے رجب بٹ کے اندازِ گفتگو کو نامناسب قرار دیتے ہوئے ان کے رویے پر سوالات اٹھائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل