Monday, November 23, 2026
 

دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت میں شرکت کیلئے عالمی شہرت یافتہ قراء کی پاکستان آمد جاری

 



دوسرے بین الاقوامی مقابلہ حسنِ قرأت میں شرکت کیلئے عالمی شہرت یافتہ قراء کی پاکستان آمد شروع ہوگئی، اسلام آباد میں تین روزہ بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کل سے شروع ہوگا۔ مقابلے میں پاکستان سمیت 32 ممالک کے ممتاز قراء دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت میں شرکت کریں گے۔ کیمرون، ٹوگو، موزمبیق، ازبکستان، جرمنی، اردن، الجزائر، عراق، لیبیا، ترکیہ، تیونس، آئیوری کوسٹ، مصر، تنزانیہ، گیمبیا، نائجیریا، قطر، مراکش اور فرانس کے قراء پاکستان پہنچ گئے۔ ایران اور مصر سے دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کے ججز بھی پاکستان پہنچ گئے، دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کا انعقاد 24 سے 26 نومبر تک اسلام آباد میں ہوگا، معروف عالمی قاری سید صداقت علی دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کے چیف جج ہوں گے۔ دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرأت کے لیے دیگر ممالک کے قراء کی آمد آج رات تک جاری رہے گی، پاکستان میں عالمی سطح کے قرآنی مقابلے میں دنیا بھر کے ممتاز قراء اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل