Loading
راولپنڈی ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے حنا جاوید قتل کیس کا چالان سیشن جج کو پیش کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کل منگل اس کی ابتدائی سماعت کریں گے، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر نے حنا جاوید قتل کیس کے چالان کی اسکروٹنی کا عمل شروع کردیا، ذرائع پراسیکیوشن برانچ کے مطابق چالان میں قانونی نقائص کی نشاندہی ہوئی تو اسے اصلاح کیلئے واپس پولیس کو بھیجا جاسکتا ہے۔
حناجاوید قتل کا مقدمہ تھانہ سول لائن میں درج ہے، 45 سالہ شادی شدہ خاتون حنا جاوید کو 20 اگست کو اسکے گھر میں قتل کیا گیا تھا۔
پنجاب پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے حنا جاوید قتل کیس کو ہائی پروفائل قتل کیس قرار دیا ہے، راولپنڈی پولیس نے فرانزک رپورٹس وصول ہونے اور تفتیش مکمل کرکے چالان جمع کرایا تھا، مقتولہ کے اہلخانہ پولیس کی تفتیش پر پہلے ہی عدم اعتماد کرچکے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل