Loading
امریکی شہر نیویارک میں ’چینی جاسوس‘ کا روپ دھارنے کے انوکھے مقابلے نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 21 نومبر کو نیویارک کے واشنگٹن اسکوائر پارک میں ’چائنیز اسپائی لک الائیک کانٹیسٹ‘ کے نام سے ایک تقریب منعقد کی گئی، جس میں تقریباً 10 خواتین نے شرکت کی۔
مقابلے میں شریک خواتین نے جاسوسوں جیسے لباس پہن کر خفیہ معلومات چرانے کی فرضی اداکاری کی جبکہ ایک شخص نے معروف ٹیکنالوجی شخصیت جینسن ہوانگ کا روپ بھی دھارا۔
مقابلے کی فاتح کے لیے 50 ڈالر کا نقد انعام رکھا گیا تھا جبکہ تماشائیوں نے کیو آر کوڈ اسکین کر کے اپنی پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔
تقریب کی ویڈیوز وائرل ہونے پر بعض صارفین نے اسے مزاحیہ قرار دیا تاہم کئی افراد نے ایشیائی باشندوں سے متعلق منفی تصورات کو فروغ دینے پر شدید تنقید کی۔
واضح رہے کہ یہ مقابلہ جینسن ہوانگ اور کاروباری شخصیت ایلس ہوانگ سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے جاسوسی کے غیر مصدقہ الزامات کے پس منظر میں منعقد ہوا تھا۔
تاہم ایلس ہوانگ کے چینی خفیہ اداروں سے مبینہ تعلقات کے الزامات ثابت نہیں ہوئے جبکہ چین بھی ان الزامات کی تردید کر چکا ہے۔
View this post on Instagram
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل