Monday, November 23, 2026
 

کراچی؛ ایک شہری کو قتل اور دو کو زخمی کرنے والے ملزمان گرفتار

 



گلشن معمار پولیس نے فائرنگ کرکے ایک شہری کو قتل اور 2 شہریوں کو زخمی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزمان نے 31 اکتوبر کی شب عبداللہ گبول گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں جعفر ولد شاکر شدید زخمی اور بعد ازاں جاں بحق ہوگیا، جبکہ نوید ولد جعفر اور عنایت ولد شاکر زخمی ہوئے تھے۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر گلشن معمار چیپل اب ٹاؤن میں کارروائی کرکے واردات میں ملوث 2 ملزمان عمران علی ولد غلام مصطفیٰ اور محمد علی ولد امجد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والے 2 غیر قانونی پسٹلز مع ایمونیشن برآمد کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف غیرقانونی اسلحہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈکیتی کے دوران قتل اور زخمی کرنے کے مقدمے میں گرفتاری کا عمل جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل