Loading
کوہاٹ پولیس کے اہلکاروں نے آئے روز دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں اہلکاروں کی شہادت کے واقعات کے خلاف اپنے تحفظ کے لیے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ کوہاٹ پولیس عوام کے تحفظ کے لیے فرائض انجام دے رہی ہے، تاہم آج خود عدم تحفظ کا شکار ہے اور آئے روز دھماکوں اور ٹارگٹ کلنگ میں اہلکار شہید ہو رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران کوہاٹ پولیس کے سیکڑوں جوانوں نے کچہری چوک کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی۔
بعد ازاں ڈی پی او کوہاٹ رائے مظہر کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے، جن میں پولیس اہلکاروں کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے گئے۔
مذاکرات کی کامیابی کے بعد پولیس اہلکاروں نے احتجاج ختم کر دیا اور کچہری چوک ٹریفک کے لیے کھول دیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل