Loading
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ یوتھ کارڈ کا افتتاح کردیا۔
سندھ یوتھ کارڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوتھ کارڈ شروع کرکے سندھ حکومت آج ایک بار پھر تاریخ رقم کرنے جارہی ہے۔ سیاست دان نفرت اور تقسیم کی سایست چھوڑ کر عوام ریلیف دینے کا سوچیں۔ ہمیں ملک میں ایسا نظام بنانا ہوگا جس پر حکومت اور اپوزیشن دونوں اعتماد کرسکیں تبھی ہم مشکل معاشی حالات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات سے میں خود مایوس ہوں تو پاکستان کے نوجوانوں کی کیا حالت ہوگی، اگر کوئی ری سیٹ ہونا ہے تو وہ سیاسی ری سیٹ ہوگا، ہمیں اداروں پر اعتماد بحال کرنا ہوگا، ملک کا بچہ بچہ کرپشن سے نفرت کرتا ہے، اختلاف رائے ایک طرف رکھ کر عوام کا سوچنا ہوگا۔ نفرت کو پھیلائیں گے تو ہم کسی بحران کا مقابلہ نہیں کرسکیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ 16 سے 29 سال عمر کے سندھ کے نوجوانوں کو یوتھ کارڈ دیے جائیں گے، ابتدا میں ایک لاکھ نوجوانوں کو یوتھ کارڈ جاری کیے جائیں گی۔ یہ کارڈ ویزہ کارڈ کی طرح ہوگا جو عالمی مالیاتی نظام سے منسلک ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک میں کوئی سب سے زیادہ تکلیف میں ہے تو وہ ہمارا نوجوان طبقہ جس کے پاس روزگار نہیں ہے، ہم محدود وسائل میں نوجوانوں کو مدد پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ نوجوانوں کو ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں سبسڈی دلوانے کی بھی کوشش کریں گے، اسکالر شپس سمیت تمام مالی فوائد نوجوانوں کو اسی کارڈ کے ذریعے پہنچائیں گے، پرائیویٹ سیکٹر سے بھی درکواست کروں گا کہ وہ اس کارڈ پر نوجوانوں کیلئے سہولیات متعارف کرائیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل