Loading
سعودی عرب کے شاہی خاندان کے شہزادہ سعود بن عبدالعزیز بن ناصر بن عبدالعزیز آل سعود انتقال کر گئے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایوانِ شاہی نے پیر کو جاری بیان میں شہزادے کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے اہل خانہ اور عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
شاہی اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مرحوم و مغفور شہزادے کی نمازِ جنازہ منگل 24 نومبر کو نمازِ عصر کے بعد ریاض کی جامع امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
ایوانِ شاہی نے مرحوم کے لیے مغفرت اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی رحمت اور بخشش سے نوازے اور جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
سعودی عرب کے سرکاری بیان میں شہزادے کے انتقال کی وجہ یا دیگر ذاتی تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔ یہ خبر پورے مملکت اور مسلم دنیا بالخصوص خلیجی عرب ممالک میں دکھ اور نرج کے ساتھ سنی گئی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب میں شاہی خاندان کے افراد کے انتقال کا اعلان عمومی طور پر ایوانِ شاہی کی جانب سے سرکاری بیان کے ذریعے ہی کیا جاتا ہے جس میں نمازِ جنازہ کے وقت اور مقام سے متعلق آگاہ کیا جاتا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل