Tuesday, November 24, 2026
 

کراچی؛ ایم نائن موٹروے پر گاڑی میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی

 



ایم نائن پر کاٹھور کے قریب گاڑی میں الیکٹریکل شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے سبب گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ موٹروے پولیس نے موقع پر پہنچ فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا، ریسکیو سروسز اور فائر بریگیڈ کی مدد سے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آتشزدگی کے باعث گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ موٹروے پولیس نے ریسکیو آپریشن مکمل کرنے کے بعد موٹروے کو ٹریفک کے لیے کلیئر کر دیا، موٹروے پر ٹریفک کی روانی بحال اور آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل