Tuesday, November 24, 2026
 

بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے، ایف بی آرکا دوسرا نمبر، کرپشن خطرات سے متعلق جائزہ رپورٹ

 



وفاقی حکومت نے کرپشن کے خطرات سے متعلق قومی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا تاہم بجلی تقسیم کار کمپنیاں کرپٹ ترین ادارے جب کہ ایف بی آر کا دوسرا نمبر اور سی ڈی اے کا تیسرا نمبر ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میں قومی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا کہ 56 ادارہ جاتی ٹائپالوجیز،  10کراس کٹنگ گورننس ٹائپالوجیز اور 18 ریگولیٹری ٹائپالوجیز کی نشاندہی جب کہ کوئی بھی ادارہ ویری ہائی یا ایکسٹریملی ہائی رسک بینڈ میں نہیں آیا۔  ڈسکوز 61ا عشاریہ1اسکور کے ساتھ سب سے زیادہ رسک والے ادارے قرار پائے ہیں، صرف ڈسکوز ہائی رسک بینڈ میں آیا۔  رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ رسک والے 10اداروں میں ایف بی آر 54 اعشاریہ 4 اسکور کے ساتھ دوسرے، سی ڈی اے 49 اعشاریہ 5 اسکور کے ساتھ تیسرے، پاسکو 47 اعشاریہ ایک اسکور کے ساتھ چوتھے اور این ایچ اے 43 عشاریہ4 اسکور کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ اسی طرح پاکستان ریلوے 41 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ چھٹے، بی آئی ایس پی 40 اعشاریہ 1 اسکور کے ساتھ ساتویں، پاکستان پوسٹ 39 اعشاریہ 9 اسکور کے ساتھ آٹھویں، ایس این جی پی ایل 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ نویں اور ای ٹی پی بی 39 اعشاریہ 3 اسکور کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل