Loading
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اندرون اور بیرون ملک جانے اور آنے والی 25 پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پروازوں میں ایک سے پانچ گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ریاض کے بعد جدہ جانے والی پروازوں کی روانگی میں بھی پانچ سے سات گھنٹے کی تاخیر ریکارڈ کی گئی جبکہ متعدد ایئرلائنز نے اپنی پروازیں منسوخ بھی کر دیں۔
جہازوں اور موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے کراچی جانے والی پروازیں بھی تین گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔
پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل