Tuesday, November 24, 2026
 

این ویڈیا کے سی ای او کی واپسی پر ملازمین خوشی سے نہال، گلے لگا کر استقبال

 



معروف ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) جینسن ہوانگ عہدے سے مستعفی ہونے کے 11 روز بعد دوبارہ کمپنی کے سربراہ بن گئے۔ پیر کو جینسن ہوانگ کی دفتر آمد پر ملازمین نے تالیاں بجا کر اور ان کے نام کے نعرے لگا کر شاندار استقبال کیا۔ اس موقع پر دفتر میں خصوصی کپ کیکس بھی تقسیم کیے گئے، جن پر ’جینسن واپس آگئے‘ لکھا تھا۔ جینسن ہوانگ نے ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دوبارہ موقع دینے کا شکریہ، اس مرتبہ میں ایک بہتر سی ای او ثابت ہوں گا۔         View this post on Instagram                       واضح رہے کہ جینسن ہوانگ نے 8 نومبر کو ملازمین کے نام ایک پیغام میں معاشقے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد 12 نومبر کو انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ معاشقے سے متعلق خاتون کے مبینہ طور پر چینی جاسوس ہونے کے الزامات بھی سامنے آئے تھے، تاہم یہ الزامات ثابت نہیں ہوئے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی جینسن ہوانگ کی بحالی میں اہم کردار ادا کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل