Loading
دوستوں کی بڑی تعداد، میل جول اور سماجی تقریبات میں شرکت کے باوجود بعض افراد اندر سے تنہائی محسوس کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سماجی اور جذباتی تعلقات کے درمیان فرق ہے۔
کاویری اسپتال سے وابستہ سائیکو تھراپسٹ منجیسواری جی کے مطابق زیادہ لوگوں سے تعلق ہونا اس بات کی ضمانت نہیں کہ انسان جذباتی طور پر بھی مطمئن ہے۔
سماجی اور جذباتی تعلقات میں کیا فرق ہے؟
سماجی تعلقات عموماً روزمرہ کی گفتگو، ملاقاتوں اور مشترکہ سرگرمیوں تک محدود ہوتے ہیں جبکہ جذباتی تعلقات میں اعتماد، احساسِ تحفظ اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی صلاحیت اہم ہوتی ہے۔
ماہر نفسیات کے مطابق حقیقی جذباتی تعلق ان لوگوں سے قائم ہوتا ہے جن کے سامنے انسان تنقید یا منفی ردعمل کے خوف کے بغیر اپنے احساسات کا اظہار کر سکے۔
زیادہ دوست ہونے کے باوجود تنہائی کیوں؟
ماہرین کے مطابق بعض اوقات سماجی حلقہ وسیع ہونے کے ساتھ قابلِ اعتماد لوگوں کی تعداد کم ہونے لگتی ہے۔
انسان کا پورا دن لوگوں کے درمیان گزرتا ہے لیکن مشکل وقت میں دل کی بات سننے اور سمجھنے والا کوئی نہیں ہوتا، جس کے باعث تنہائی کا احساس بڑھ سکتا ہے۔
جذباتی تعلقات مضبوط بنانے کے طریقے
دوستوں کی تعداد کے بجائے تعلقات کے معیار کو اہمیت دیں۔
پرانے اور قابلِ اعتماد دوستوں کے ساتھ وقت گزاریں۔
اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کریں۔
دوسروں کی بات بغیر تنقید کے سنیں۔
سماجی تعلقات میں مناسب حدود قائم رکھیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ دوستوں کی بڑی تعداد کے مقابلے میں چند مخلص اور قابلِ اعتماد دوست جذباتی سکون فراہم کرنے میں زیادہ مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل