Loading
چین میں غیر ملکی خفیہ ادارے کے لیے جاسوسی اور ملکی راز افشا کرنے کے الزام میں ایک سرکاری اہلکار کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
چینی حکام کے مطابق مذکورہ اہلکار کی شناخت صرف اس کے خاندانی نام ما (Ma) سے ظاہر کی گئی ہے۔ وہ بیرون ملک سرکاری ذمہ داریاں انجام دینے کے دوران ایک غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے رابطے میں آیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق چین واپس آنے کے بعد بھی وہ مبینہ طور پر غیر ملکی ادارے کے لیے کام کرتا رہا اور اپنے رابطہ کار کی ہدایات پر 100 سے زائد انٹیلی جنس رپورٹس فراہم کیں، جن میں سے 35 کو ریاستی راز قرار دیا گیا۔
چینی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس کام کے عوض اہلکار نے 10 لاکھ یوآن (تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر) سے زائد رقم وصول کی۔
حکام نے اہلکار کی مکمل شناخت، متعلقہ غیر ملکی ملک اور خفیہ ادارے کا نام ظاہر نہیں کیا۔ یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ اسے کب سزا سنائی گئی اور آیا سزا پر عمل درآمد ہو چکا ہے یا نہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل