Loading
رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز اور بھارت اے کے درمیان اہم مقابلے کے دوران بھارتی نوجوان بیٹر ویبھو سوریاونشی ایک غیر معمولی واقعے کے باعث خبروں کی زینت بن گئے۔
میچ کے دوران 15 سالہ بھارتی کھلاڑی اوور کے اختتام پر چلتے ہوئے فیلڈ امپائر سے ٹکرا جاتے ہیں۔ انہوں نے بظاہر یہ ٹکر جان بوجھ کر ماری جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویبھو وکٹ کے قریب کپتان تلک ورما سے کچھ گفتگو کرنے کے بعد دوسری جانب جانے لگتے ہیں اور اسی اثناء میں اچانک امپائر کی جانب مڑتے ہیں جو بھارتی اور پاکستانی کھلاڑیوں کی تلخ کلامی ختم کروانے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔
سوریاونشی عین اسی دوران امپائر کی جانب مڑتے ہیں اور ان سے ٹکرا جاتے ہیں۔ جس کے باعث امپائر کے پاس موجود بھارتی بولر کی ٹوپی اور گلاسز بھی زمین پر گر جاتے ہیں جسے سوریاونشی فوری اٹھا کر امپائر کو واپس کر دیتے ہیں۔
Vaibhav Suryavanshi ???????????????????????????????????????????????????? ???????????????????????????????? with the Umpire ????????
During the India A vs Pakistan A match, Vaibhav Suryavanshi seemed to deliberately bump into the umpire.
- Looks like Tilak Varma told him to do it. ???? pic.twitter.com/M7uRdpB1Jf
— Mukku (@Cric_Mukku) November 24, 2026
ویڈیو سامنے آنے کے بعد کرکٹ شائقین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
بعض صارفین کا خیال ہے کہ نوجوان بیٹر نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر ماری تاہم بعض کے مطابق یہ غیر ارادی ٹکر تھی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل