Loading
بھارتی کامیڈین سمے رائنا کے مشہور کامیڈی شو ’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘ کی طرز پر پاکستان میں بھی ’پاکستانز گاٹ لیٹنٹ‘ کے نام سے نیا شو آنے والا ہے۔
شو کا اعلان 9 نومبر کو کیا گیا تھا جبکہ اس کی پہلی قسط 28 نومبر کو یوٹیوب پر ریلیز کی جائے گی۔
شو میں مزاحیہ پرفارمنسز، روسٹنگ اور منفرد صلاحیتوں کے حامل افراد کو اپنی فنکارانہ صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا جائے گا۔
View this post on Instagram
شو کے ججز میں شرحبیل صدیقی، عثمان مظہر، مزمل میسیا اور متھیرا شامل ہیں۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ شو کی تشہیری ویڈیوز میں فیروز خان، حمائمہ ملک، عدنان شاہ ٹیپو، شکیل صدیقی، رؤف لالا اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت سمیت متعدد معروف شخصیات بھی نظر آئی ہیں۔
تاہم ریلیز سے قبل ہی پاکستانی شو کا بھارتی شو سے موازنہ شروع ہو گیا ہے، جبکہ دونوں کے فارمیٹ میں مماثلت کے باعث سوشل میڈیا پر شو کی انفرادیت سے متعلق سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل