Tuesday, November 24, 2026
 

اٹلی کے ماہرین کے وفد کا ماربل سٹی کراچی کا دورہ

 



اٹلی کے ماہرین کے وفد کا ماربل سٹی کراچی کا دورہ کیا جہاں جدید ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ہنرمندی کے فروغ کے مواقع کا تفصیلی جائزہ لیا گیا. اطالوی وفد نے مجوزہ کامن فیسیلٹی اینڈ ٹریننگ سینٹر (CFTC) کا جائزہ لیا اور ماربل پروسیسنگ صلاحیتوں، ویلیو ایڈیشن اور برآمدی مسابقت بڑھانے پر غور کیا گیا. پاکستان کی ماربل اور قدرتی پتھر کی صنعت میں جدید اطالوی ٹیکنالوجی متعارف کرانے کا ہدف تیار کیا گیا. محکمہ سرمایہ کاری سندھ نے کہا کہ صنعتی شعبے میں تکنیکی مہارت اور خصوصی تربیت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، اطالوی ماہرین کا دورہ بین الاقوامی تکنیکی تعاون کو مضبوط بنانے کی جانب اہم قدم ہے. اٹلی کی ماربل انڈسٹری کے ساتھ جاری رابطوں کو عملی منصوبوں میں ڈھالا جائے گا، 300 ایکڑ پر محیط ماربل سٹی کراچی حکومتِ سندھ کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، منصوبے پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) کے تحت کام جاری ہے.  محکمہ سرمایہ کاری نے کہا کہ ماربل سٹی منصوبے پر سندھ اکنامک زونز مینجمنٹ کمپنی (SEZMC) عملدرآمد کر رہی ہے،  کراچی کو جدید ماربل پروسیسنگ اور تکنیکی ترقی کا بڑا صنعتی مرکز بنایا جائے گا، یہ منصوبہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں آگے بڑھایا جا رہا ہے. اطالوی وفد میں IS.I.M اٹلی کے صدر انجینئر پاؤلو مارونے اور نائب صدر انجینئر کلاڈیا شامل جبکہ اٹلی ٹریڈ ایجنسی پاکستان کے ڈاکٹر سالواتور پارانو اور انجینئر اے آر داؤدپوٹا بھی وفد کے ہمراہ رہے. اطالوی وفد کو منصوبے کی پیشرفت، انفراسٹرکچر اور مجوزہ سہولیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی. ملاقات میں ماربل سٹی کے مجموعی ترقیاتی وژن سے بھی آگاہ کیا گیا. مجوزہ CFTC سینٹر کو مشترکہ پروسیسنگ اور ٹیکنالوجی ڈیمونسٹریشن کا جدید مرکز بنایا جائے گا، سینٹر کے قیام اور تکنیکی ضروریات میں اطالوی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی کیا گیا.

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل