Loading
پاکستانی ڈرامہ ’درِ نجات‘ اور شہریار منور کا کردار ’ابوبکر‘ سرحد پار بھی مقبولیت کے جھنڈے گاڑ رہا ہے۔
بھارتی دارالحکومت دہلی کے ایک کیفے میں ڈرامے کی 33ویں قسط کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا جس میں شرکت کیلئے سینکڑوں افراد نے دلچسپی ظاہر کی۔
تقریب میں 45 افراد کو شرکت کی اجازت دی گئی جبکہ داخلے کا ٹکٹ 899 بھارتی روپے رکھا گیا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شرکا میں 60 فیصد مرد اور 40 فیصد خواتین تھیں۔
View this post on Instagram
تقریب میں ڈرامے سے متعلق مختلف گیمز اور کوئز بھی منعقد کیے گئے جبکہ مداحوں نے ڈرامے کے ہدایت کار ثاقب خان سے ویڈیو کال کے ذریعے تقریباً 40 منٹ تک گفتگو کی۔
منتظمین کے مطابق ابوبکر کے کردار کی شرافت، محبت اور جذباتی پختگی بھارتی مداحوں میں اس کی مقبولیت کی اہم وجوہات ہیں۔
مداحوں کے بھرپور ردعمل کے بعد اب ڈرامے کی آخری قسط کی خصوصی اسکریننگ پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل