Tuesday, November 24, 2026
 

چین: الیکٹرک گاڑی ساری رات پارکنگ کی 868 کوششیں کرتی رہی، دلچسپ ویڈیو وائرل

 



چین میں ایک الیکٹرک گاڑی نے رات بھر خود کو پارک کرنے کی 868 مرتبہ کوشش کر کے سیکیورٹی گارڈ سمیت سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انوکھا واقعہ چین کے صوبے انہوئی کی ایک بیسمنٹ پارکنگ میں رات تقریباً 3 بجے پیش آیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں گاڑی کو بار بار آگے پیچھے ہوتے اور اپنی جگہ درست کرتے دیکھا گیا۔ غیر معمولی آوازیں سن کر سیکیورٹی گارڈ موقع پر پہنچا تو گاڑی میں کسی کو موجود نہ پا کر حیران رہ گیا۔ گاڑی کے مالک کے مطابق سسٹم ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ رات بھر خودکار پارکنگ کا فیچر 868 مرتبہ فعال ہوا۔ An unattended electric car developed a serious case of parking perfectionism in a residential basement carpark in China's Anhui province. CCTV footage captured the driverless vehicle tirelessly maneuvering itself back and forth overnight, leaving a security guard baffled. The… pic.twitter.com/B1K5ago7wg — NDTV (@ndtv) November 20, 2026 بعض رپورٹس میں اسے سافٹ ویئر کی خرابی قرار دیا گیا جبکہ دیگر میں مالک کی جانب سے موبائل ایپ کے ذریعے بار بار پارکنگ فیچر استعمال کرنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، تاہم اصل وجہ تاحال واضح نہیں ہو سکی۔ ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے۔ ایک صارف نے مذاق کرتے ہوئے لکھا کہ اب گاڑی کو بھی او سی ڈی ہو گیا ہے، انسان کہاں جائیں؟

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل