Loading
سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوتھ کارڈ کا اجراء سندھ حکومت کا انقلابی قدم ہے۔
اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔ سندھ یوتھ کارڈ نوجوانوں کو بینکنگ، ڈیجیٹل سہولیات اور مالی معاونت تک رسائی فراہم کرے گا۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں ایک لاکھ نوجوان سندھ یوتھ کارڈ سے مستفید ہونے جا رہے ہیں، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے مستفید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد دس لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو لیپ ٹاپ، اسمارٹ فونز، الیکٹرک بائیکس اور کاروباری ضروریات کے لیے رعایتی مالی سہولیات فراہم کی جائیں گی، پیپلز پارٹی نوجوانوں کو صرف وعدے نہیں بلکہ تعلیم، روزگار اور ترقی کے عملی مواقع فراہم کر رہی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے نوجوان سندھ کا مستقبل ہی نہیں بلکہ آج کی سب سے بڑی طاقت ہیں، سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوانوں کو اسکالرشپس، فنی تربیت، ملازمتوں اور کاروبار کے مواقع ملیں گے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل