Loading
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے خیبرپختونخوا کے علاقے سابق فاٹا اور پاٹا کی ٹیکس رعایت کے غلط استعمال پر کمشنر سمیت دو افسران معطل کردیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گریڈ 21 کے ممبر کی سربراہی میں چار رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی جبکہ اربوں روپے کے سرٹیفکیٹ بغیر تصدیق جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
ایف بی آر نے بیان میں کہا کہ کاغذی خریدار، غائب پتے، بغیر مینوفیکچرنگ مال کی فروخت کرنے کے حوالے سے پردہ چاک ہوا ہے، تمام سرٹیفکیٹس کی چھان بین، ہر خریدار کی موقع پر تصدیق ہوگی۔
ترجمان نے بتایا کہ کمیٹی 30 دن میں رپورٹ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس رعایت کو ٹیکس چوری کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے اور ذمہ دار افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل