Wednesday, November 25, 2026
 

پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کا 28ویں ترمیم پر حکومت سے رابطے کی خواہش کا اظہار

 



پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں ارکان کی اکثریت نے 28ویں ترمیم کے حوالے سے حکومت سے رابطے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جو چار گھنٹے سے بھی زائد وقت جاری رہا، اجلاس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، اجلاس میں صوبوں کا معاملہ بھی زیر بحث رہا۔ چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر ذاتی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک نہ ہوئے، ارکان پارلیمنٹ کی اکثریت اجلاس میں نہ آ سکی، اپوزیشن لیڈران لاہور میں موجود رہے، آئندہ چند روز میں پارلیمانی پارٹی کا ایک اور اجلاس بھی بلایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ارکان کی اکثریت نے 28ویں ترمیم کے حوالے سے حکومت سے رابطے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ اراکین کی رائے تھی کہ ترمیم کے ڈرافٹ کے لیے حکومت سے رابطہ کرنا چاہیے، ملکی مفاد کے لیے ترامیم میں کوئی چیز ہے تو اس پر ضرور غور کرنا چاہیے۔ ارکان نے کہا کہ نئے صوبوں پر مشاورت کے لیے بانی چیئرمین تک رسائی ہونی چاہیے، صوبوں کے معاملات پر اگر مذاکرات کی راہیں ہموار ہوتی ہیں تو اس پر مشاورت ہونی چاہیے، اپوزیشن لیڈران سے بھی اس حوالے سے مشاورت ہونی چاہیے، اور ان کا موقف بھی بانی تک پہنچانا چاہیے، فیصلہ وہی ہو گا جو بانی چیئرمین کہیں گے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل