Loading
امریکی ریاست مسیسیپی کے ساحل کے قریب مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا جب کہ مسافر ڈوب کر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق یہ واقعہ خلیج میکسیکو میں پیش آیا۔ حادثے کا شکار طیارہ نیو اورلینز سے فلوریڈا کے شہر فورٹ مائرز جارہا تھا۔
امریکی کوسٹ گارڈ کے ترجمان نے بتایا کہ ریاست الاباما کے فضائی ٹریفک کنٹرول مرکز نے سہ پہر تقریباً 3 بج کر 45 منٹ پر طیارے سے رابطہ منقطع ہونے کی اطلاع دی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ کئی گھنٹے کھلے سمندر میں تلاش و بسیار کے بعد 3 حفاظتی جیکٹس، لائف رافٹ اور طیارے کا کیبن پانی میں تیرتا ہوا ملا۔
ترجمان امریکی کوسٹ کے بقول طیارہ سیسنا 210 طیارہ پاسکاگولا اور ہارن آئی لینڈ کے درمیان سمندر میں گرگیا تھا۔ غوطہ خوروں نے طیارے کے ڈھانچے کے اندر سے تمام 6 افراد کی لاشیں برآمد کرلیں۔
تاحال اس افسوسناک واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم امریکی وفاقی ادارہ برائے ہوا بازی اور قومی ادارہ برائے تحفظِ ٹرانسپورٹ نے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل