Loading
ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق دعوؤں کے ذریعے امریکا کو ایک اور جنگ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان میں کہا کہ اسرائیل ایران پر دوا ساز کارخانوں میں کیمیائی ہتھیار تیار کرنے اور چھپانے کا الزام لگا کر امریکا کو گمراہ کرنا چاہتا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل کا مقصد امریکا کو ایک اور ایسی جنگ میں شریک کرنا ہے جو اسرائیل کے مفادات کے لیے لڑی جائے گی۔
ان کا یہ بیان اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کے اس الزام کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران کیمیائی ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ان کا ملک ایران کو یہ صلاحیت حاصل کرنے سے روکنے کے لیے اقدامات کرے گا اور ضرورت پڑنے پر حملہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
ایران ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔ عباس عراقچی نے گزشتہ ہفتے بھی ایران کی جانب سے کیمیائی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ بندی سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل