Loading
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے خلابازذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا، وہ ہمارے فخر ہیں اور خلائی مشن کے حوالے سے 25 نومبر کے دن کو ہر سال منایا جائے گا۔
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے اسلام آباد میں ‘کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر’کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر میں تمام شرکا کو خوش آمدید کہتا ہوں، کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے عزم کا عکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ سینٹر میں سپارکو کا اسٹال بھی لگایا گیا ہے، مشن کنٹرول سینٹر چار دن تک فعال رہے گا، کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر کو کم وقت میں بڑی محںت سے بنایا گیا ہے، آج پاک-چین دوستی کے حوالے سے بڑا تاریخی دن ہے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام سائنس دانوں، سپارکو، مسلح افواج کے مشکور ہیں، پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی نے ملک کا نام روشن کیا ہے، یہ پاک-چین شراکت داری اور پاک-چین دوستی کا عروج ہے۔
عطااللہ تارڑ نے کہا کہ ہمیں ذیشان علی پر فخر ہے، خلائی مشن کے حوالے سے 25 نومبر کے دن کو ہر سال منایا جائے گا، پاکستان کو بہت سے شعبوں میں کامیابیاں مل رہی ہیں، پاکستان کی عالمی سطح پر عزت اور وقار میں اضافہ ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سپارکو کی خلائی تحقیقات کے حوالے سے خدمات قابل قدر ہیں، پاکستان کے خلا باز کی خلائی مشن میں شرکت سے ملک کو مزید بین الاقوامی شہرت ملی ہے۔
قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے بڑھتے ہوئے عزم کی عکاسی کرنے والے خصوصی مرکز ‘کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر’ کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا، وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ، وفاقی سیکریٹری اطلاعات و نشریات اشفاق احمد خلیل سمیت وزارت اطلاعات کے دیگر اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر میں پاکستان کے پہلے خلا باز ذیشان علی کی تصاویر بھی آویزاں کی گئی ہیں، وفاقی وزیراطلاعات نے کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر کے مختلف شعبوں کا دورہ بھی کیا جہاں وفاقی وزیر اطلاعات کو بریفنگ بھی دی گئی اور مختلف شعبہ جات کے میکنزم اور کارکردگی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔
اس حوالے سے کہا گیا کہ یہ خصوصی مرکز خلائی تحقیق کی جانب ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا، کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر پاکستان کے خلائی سفر اور خلائی تحقیق کے بڑھتے عزم کا عکاس ہے، کہکشاں-مشن کنٹرول سینٹر میں سپیس سائنس سے متعلق ڈاکومنٹریز بھی دیکھی جا سکتی ہیں
وفاقی وزیر اطلاعات نے اس موقع پر اپنا خصوصی پیغام مشن کنٹرول سینٹر کے نوٹس بورڈ پر چسپاں کیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل