Loading
لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ کے 35 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم سرکاری طور پر یا آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی، 25 نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ اور متعلقہ ایجنٹوں کی جانب سے موصول ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لیبیا کشتی حادثے میں جاں بحق ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے کے والوں کے موصولہ ناموں میں وحید اللّٰہ ولد اقبال سکنہ ڈاگ قلعہ، راحت اللّٰہ ولد ملنگ جان سکنہ چوترہ، فزیر اللّٰہ ولد جانجا سکنہ چوترہ، نعمت اللّٰہ ولد امیر زمان سکنہ چوترہ، شیراد ولد سید خان سکنہ چوترہ، عبد المنان ولد سرور خان سکنہ پشت، اظہار الحق ولد شہاب الدین سکنہ بارو، منصور ولد رویدار سکنہ نختر تھانہ لوء ماموند، ارشاد ولد محمد وزیر سکنہ نختر تھانہ لوء ماموند، عارف ولد اکرام سکنہ لرخوزو تھانہ لوء ماموند، ذاکر ولد ظاہر سکنہ خلوزو تھانہ لوء ماموند، سلیمان ولد لعل جان سکنہ لغڑے تھانہ لوء ماموند، نعمت اللّٰہ ولد طور خان سکنہ لغڑے تھانہ لوء ماموند، آصف ولد گل سید سکنہ لغڑے تھانہ لوء ماموند، جنید ولد جان ولی سکنہ غاخی سکنہ تھانہ لوء ماموند، لطیف ولد یوسف سکنہ غاخی تھانہ لوء ماموند، سلمان ولد زمان سکنہ غاخی تھانہ لوء ماموند، محمد سکنہ نختر تھانہ لوء ماموند، صلاح الدین سکنہ خلوزو تھانہ لوء ماموند، ثناء اللہ سکنہ خلوزو تھانہ لوء ماموند، بلال سکنہ خلوزو تھانہ لوء ماموند، عنایت سکنہ ڈاگ تھانہ لوء ماموند، عنایت اللہ سکنہ بدان تھانہ واڑہ ماموند، جنید خان سکنہ خلوزو تھانہ لوء ماموند، جلا ابیب سکنہ خلوزو تھانہ لوئے ماموند شامل ہیں۔
باجوڑ میں ایجنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ
دریں اثنا باجوڑ پولیس نے انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ خان زیب مہمند نے کہا ہے کہ ضلع باجوڑ میں ایسے تمام ایجنٹس کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے جو نوجوانوں کو غیر قانونی طریقوں سے یورپی ممالک بھیجنے میں ملوث ہیں۔ انسانی سمگلنگ کے ذریعے نوجوانوں کو غیر قانونی اور پُرخطر راستوں پر بیرونِ ملک بھیجنا انتہائی تشویشناک عمل ہے، جس کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
ڈی پی او باجوڑ نے واضح کیا ہے کہ ایسے غیر قانونی دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے نوجوانوں کو غیر قانونی طریقوں سے بیرونِ ملک بھیجنے سے گریز کریں اور ایسے ایجنٹس کے بارے میں معلومات فوری طور پر باجوڑ پولیس کو فراہم کریں تاکہ انسانی جانوں کے تحفظ اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
علاقائی ترقیاتی کونسل نے لیبیا میں پیش آنے والے واقعہ پر دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارخانے سے رابطہ کرلیا۔
اے آر ڈی کے ترجمان محمود جان بابر کے مطابق حکومت حادثے سے متعلق مصدقہ معلومات کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، لیبیا کشتی حادثے میں باجوڑ سے تعلق رکھنے والے متعدد نوجوانوں کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اے آر ڈی سی کے ترجمان محمود جان بابر نے کہا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے کے معاملے پر حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری احتیاط اور سنجیدگی سے ادا کر رہی ہے، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد سے متعلق اب تک موصول ہونے والی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں، حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی شناخت سے متعلق مصدقہ معلومات کا انتظار ہے،حکومت اے آر ڈی سی عمائدین اور ضلعی انتظامیہ کے ذریعے مقامی آبادی کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ لیبیا کشتی حادثے سے متعلق دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے سے بھی رابطہ جاری ہے، حکومت حادثے سے متعلق مصدقہ معلومات کے حصول کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے، انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی اے سمیت متعلقہ ادارے سرگرم ہیں، شہریوں کو غیر محفوظ راستوں سے بیرون ملک بھیجنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے، متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔
انہوں ںے مزید کہا کہ حکومت اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ ہے، حادثے سے متعلق حقائق جاننے اور ذمہ دار عناصر کے خلاف کارروائی میں کوئی کوتاہی نہیں کی جائے گی،عوام سے اپیل ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور سرکاری تصدیق کا انتظار کریں
وزیراعظم کے مشیر کے چاچا زاد بھی جاں بحق
باجوڑ ، لیبیا کشتی حادثہ میں باجوڑ سے رکن قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے مشیر مبارک زیب خان کے چاچا زاد بھائی پذیر اللہ بھی جاں بحق ہوگئے۔
ایف آئی اے کی ٹیم باجوڑ پہنچ گئی
ایف آئی اے کی ٹیم باجوڑ پہنچ گئی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کس ائیرپورٹ سے افراد بیرون ملک گئے ایف آئی اے نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیم کشتی حادثے کا نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کرے گی، ایف آئی اے نے کوائف، سفری دستاویزات پر حکام سے بھی رابطہ کر لیا، حکام کے مطابق ایجنٹس کے بارے میں معلومات لی جائیں گی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل