Wednesday, November 25, 2026
 

پولیس اہلکار نے بیوفائی پر ہم جنس پرست ساتھی کو اسکے پارٹنر سمیت قتل کردیا

 



آسٹریلیا میں پولیس اہلکار بیو لامارے کونڈن کو اپنے ہم جنس پرست دوست اور اس کے نئے پارٹنر کے قتل کا مجرم قرار دے دیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی عدالت میں جیوری نے متفقہ فیصلہ سناتے ہوئے 31 سالہ پولیس اہلکار کو ٹی وی میزبان جیسی بیئرڈ اور ان کے ساتھی لیوک ڈیوس کے قتل کا مجرم قرار دیا۔ ملزم بیو لامارے کونڈن پولیس اہلکار تھا جسے اس مقدمے کے بعد ملازمت سے برخاست کردیا گیا تھا جبکہ اسے ایک گھر میں گھس کر چوری کرنے کے جرم میں بھی قصوروار پایا گیا۔ ملزم کے ہم جنس پرست دوست ٹی وی اینکر جیسی بیئرڈ نے تعلق ختم کرکے نئے ساتھی لیوک ڈیوس کے ساتھ رہنا شروع کردیا جس پر ملزم شدید حسد اور جنون میں مبتلا ہوگیا۔ ملزم نے فروری 2024 میں فوڈ ڈلیوری بوائے کا بھیس بدل کر جیسی بیئرڈ کے گھر میں داخل ہوا اور اُسے گولی مار دی۔ جیسی بیئرڈ کو بچانے کے لیے آنے والے اس کے نئے ساتھی لیوک ڈیوس کو بھی ملزم نے گولی مار کر قتل کردیا تاکہ وہ واقعے کا گواہ نہ بن سکیں۔ اُس کے بعد ملزم نے ان دونوں افراد کی لاشیں چھپا دی جو فروری 2024 میں لاپتا ہونے کے آٹھ روز بعد ایک خانقاہ کے قریب سے ملی تھیں۔ عدالت نے ملزم کو سزا سنانے کے لیے 11 مارچ 2027 کی تاریخ مقرر کی ہے۔ ملزم نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ اس نے دونوں افراد کو اپنے دفاع میں گولی ماری تاہم جیوری نے اس کے بیان کو مسترد کردیا۔ واقعے کے بعد اس نے دونوں لاشیں سرفنگ کے تختوں کے تھیلوں میں چھپا کر دیہی علاقے میں منتقل کی تھیں۔  

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل