Wednesday, November 25, 2026
 

وفاقی آئینی عدالت نے پہلے سال 9 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے، چیف جسٹس امین الدین خان

 



وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے عدالتی معیار عالمی سطح کے برابر لانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے، مقدمات کو سالہا سال زیر التوا رکھنے کے بجائے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس جسٹس امین الدین خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے بعد سپریم کورٹ سے 24 ہزار مقدمات منتقل ہوئے، جس سے سپریم کورٹ کے ججوں کو عام سائلین کے مقدمات سننے کا موقع ملا۔ انہوں نے بتایا کہ وفاقی آئینی عدالت نے اپنے پہلے سال میں 9 ہزار مقدمات کے فیصلے کیے، عدالت میں بنیادی طور پر آئینی نوعیت کے مقدمات زیر سماعت آتے ہیں۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ہمارا عزم مقدمات کے فیصلے جلد از جلد کرنا ہے، مقدمات کو سالہا سال زیر التوا رکھنے کے بجائے بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ کوشش ہے پاکستان کا عدالتی معیار عالمی معیار کے برابر لایا جائے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل