Thursday, November 26, 2026
 

کیا روزانہ صبح لیموں پانی پینے سے وزن کم ہوتا ہے؟ جانیے

 



وزن کم کرنے اور پیٹ کی چربی گھٹانے کیلئے صبح نہار منہ نیم گرم پانی میں لیموں ملا کر پینا ایک مقبول عادت ہے، لیکن کیا یہ طریقہ واقعی مؤثر ہے؟ لیموں پانی جسم میں پانی کی کمی دور کرنے اور وٹامن سی فراہم کرنے میں مددگار ہے، تاہم اس میں چربی گھلانے کی خصوصیات سائنسی طور پر ثابت نہیں ہوئیں۔ لیموں پانی کے فوائد ایک لیموں کے رس میں تقریباً 12 کیلوریز اور 18.6 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جس سے جسم میں پانی کی مناسب مقدار برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ میٹھے مشروبات کی جگہ لیموں پانی پینے سے کیلوریز کی مقدار کم کی جا سکتی ہے۔ وزن میں کمی سے متعلق تحقیق کیا کہتی ہے؟ 2024 کے ایک تحقیقی جائزے کے مطابق کھانے سے قبل تقریباً 500 ملی لیٹر سادہ پانی پینا وزن میں کمی کیلئے کسی حد تک مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ ایک تحقیق میں کم کیلوریز والی غذا کے ساتھ کھانے سے پہلے پانی پینے والے افراد نے 12 ہفتوں میں دیگر شرکا کے مقابلے میں 2 کلوگرام اضافی وزن کم کیا۔ تاہم یہ تحقیقات سادہ پانی پر کی گئی تھیں، لیموں پانی پر نہیں۔ کیا لیموں پانی پیٹ کی چربی کم کرتا ہے؟ اس بات کا کوئی ٹھوس سائنسی ثبوت موجود نہیں کہ لیموں پانی براہ راست پیٹ کی چربی گھٹاتا ہے۔ وزن میں کمی کیلئے متوازن غذا، مناسب جسمانی سرگرمی اور کیلوریز کی مقدار پر توجہ دینا ضروری ہے۔ لیموں پانی پیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟ لیموں کی تیزابیت دانتوں کی حفاظتی تہہ کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔ لیموں پانی پینے کے بعد سادہ پانی سے کلی کریں۔ معدے کی تیزابیت یا منہ کے چھالوں میں مبتلا افراد احتیاط کریں۔ چینی یا شہد شامل کرنے سے مشروب میں کیلوریز بڑھ جاتی ہیں۔ لیموں پانی ایک صحت بخش مشروب ہو سکتا ہے، لیکن اسے وزن کم کرنے کا جادوئی نسخہ سمجھنا درست نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل