Thursday, November 26, 2026
 

جار میں جمی ہوئی کافی کو دوبارہ قابل استعمال کیسے بنائیں؟ آسان طریقے جانیں

 



کافی کے شوقین افراد کو اکثر اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ جار میں رکھی کافی نمی کے باعث سخت ہو جاتی ہے، جسے چمچ سے نکالنا بھی مشکل ہو جاتا ہے۔ تاہم چند آسان طریقوں سے جمی ہوئی کافی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جا سکتا ہے۔ جمی ہوئی کافی کو استعمال کرنے کے 2 آسان طریقے خشک چمچ کا استعمال اگر کافی میں معمولی گٹھلیاں بن گئی ہیں تو انہیں صاف اور خشک چمچ کی مدد سے الگ کر لیں۔ شیشے کے جار میں جمی کافی کو زبردستی نکالنے یا نوکیلی چیز استعمال کرنے سے گریز کریں۔ کافی کا محلول بنائیں اگر انسٹنٹ کافی بہت زیادہ سخت ہو چکی ہے لیکن خراب نہیں ہوئی تو اس میں تھوڑا گرم پانی ملا کر گاڑھا محلول تیار کر لیں۔ اس محلول کو بلیک کافی یا کولڈ کافی بنانے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اسے صاف اور بند برتن میں فریج میں رکھیں اور جلد استعمال کر لیں۔ کافی کو جمنے سے بچانے کیلئے یہ غلطیاں نہ کریں کافی کا جار چولہے، سنک اور بھاپ والی جگہوں کے قریب نہ رکھیں۔ کافی نکالنے کیلئے گیلے چمچ کا استعمال نہ کریں۔ استعمال کے بعد جار کا ڈھکن کھلا نہ چھوڑیں۔ کافی کے پاؤڈر کو بار بار فریج میں رکھنے اور نکالنے سے گریز کریں۔ جمی ہوئی کافی کب ضائع کر دینی چاہیے؟ اگر کافی میں پھپھوندی، غیر معمولی بو یا رنگ میں واضح تبدیلی محسوس ہو تو اسے دوبارہ استعمال کرنے کے بجائے ضائع کر دیں۔ چند معمولی احتیاطوں سے کافی کو جمنے سے بچانے کے ساتھ اس کی خوشبو، تازگی اور ذائقہ بھی زیادہ دیر تک برقرار رکھا جا سکتا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل