Thursday, November 26, 2026
 

انتخابی اصلاحات کمیٹی پر حکومت اپوزیشن اختلاف؛ طارق فضل اور عامر ڈوگر کی ملاقات بے نتیجہ

 



حکومتی چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اپوزیشن چیف وہپ عامر ڈوگر کے درمیان انتخابی اصلاحات سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے معاملے پر ایک اور ملاقات ہوئی، تاہم دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت بے نتیجہ ختم ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں عامر ڈوگر نے طارق فضل چوہدری کو بتایا کہ پی ٹی آئی نے ابھی تک انتخابی اصلاحات کمیٹی میں شمولیت کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ وہ کمیٹی کے لیے ازخود نام دینے سے قاصر ہیں۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی کا کمیٹی میں یکساں نمائندگی کا مطالبہ مسترد کرچکی ہے۔ انہوں نے عامر ڈوگر سے مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی واضح جواب دے کہ وہ انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی میں شامل ہونا چاہتی ہے یا نہیں۔ ذرائع کے مطابق طارق فضل چوہدری نے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کی شمولیت کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا آپشن موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث کمیٹی کی تشکیل میں تاخیر ہورہی ہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے کمیٹی کی تشکیل کو غیر معینہ مدت تک التوا میں نہیں رکھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے پی ٹی آئی آئندہ انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ نہیں۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل