Loading
گارڈن لیاری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کے قریب پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے ایک شخص کی تین روز پرانی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
تفصیلات کے مطابق پاک کالونی کے علاقے گارڈن ٹول پلازہ لیاری ایکسپریس وے کے قریب پلاٹ میں پمپنگ اسٹیشن میں پانی کے ٹینک سے تقریباً 40 سالہ شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی۔
متوفی کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق لاش دو سے 3 دن پرانی ہے جو پانی میں ڈوبے رہنے کے باعث پھول گئی تھی۔
متوفی کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے، پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش شناخت ورثا کے لیے چھیپا سردخانے منتقل کردی۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل