Loading
کراچی میں نومبر کے اختتام تک دن کے اوقات موسم خشک جبکہ راتیں خنک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دسمبر میں کراچی کا موسم بتدریج خنکی سے جزوی سردی بعدازاں مکمل سرد موسم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
کراچی میں بیشتر وقت بلوچستان سے چلنے والی ہوائیں اثرانداز ہو سکتی ہیں، صبح کے اوقات میں دھند چھانے کے باعث حدِ نگاہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔
ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات، انجم نذیر ضیغم کے مطابق نومبر کے دوران کراچی میں سرما کی بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل