Loading
ایم کیو ایم پاکستان نے شہر میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر 29 نومبر کو شیڈول اپنی ریلی اور جلسہ منسوخ کرنے پر غور شروع کر دیا۔
ذرائع کے مطابق ریلی اور جلسے سے متعلق مشاورت کے لیے ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں امن و امان کی صورتحال اور پروگرام کے انعقاد سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس میں 29 نومبر کو ہونے والی ریلی اور جلسے کو منسوخ کرنے کے امکان پر بھی غور کیا گیا۔ تاہم، اس حوالے سے تاحال کوئی حتمی فیصلہ سامنے نہیں آیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے ریلی اور جلسے کے انعقاد یا منسوخی سے متعلق حتمی فیصلے کا اعلان آج پریس کانفرنس کے دوران کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کا ایم کیو ایم کو 29 نومبر کو شارع فیصل پر ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 29 نومبر کو جلسے کی درخواست پہلے سندھ ترقی پسند پارٹی نے دی تھی، ٹکراؤ کے پیشِ نظر ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل