Loading
کراچی کے علاقے بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی، جس کے بعد حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ملبے سے نکالی گئی لاش کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ قانونی کارروائی کے لیے لاش کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے تلے اب بھی 9 افراد کو تلاش کیا جارہا ہے، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں بھاری مشینری اور دیگر وسائل کی مدد سے ملبہ ہٹانے اور ممکنہ طور پر پھنسے افراد کو تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔
واضح رہے کہ بلوچ کالونی سے متصل ایڈمن سوسائٹی میں عمارت منہدم ہونے کے بعد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ مزید افراد کی تلاش کے لیے کارروائیوں میں تیزی لائی جا رہی ہے۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل