Saturday, November 28, 2026
 

کراچی: ملیر میمن گوٹھ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق

 



ملیر میمن گوٹھ میں تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ چھیپا حکام کے مطابق مقتول کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت چالیس سالہ عدنان ولد سراج کے نام سے کرلی گئی۔  پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق ملزم نے مقتول پر تیز دھار آلے کے وار کیے اور فرار ہوگیا، تاہم واقعے کی مختلف پہلووں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل