Loading
پشاور ایکسائز انٹیلیجنس نے ہشت نگری کے ایک ہوٹل میں کروڑوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی ڈیلنگ ناکام بنا دی، کارروائی کے دوران سری لنکن باشندے سمیت 4 اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان محکمہ ایکسائز اینڈ نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان عالمی مارکیٹ میں 200 کلو گرام آئس کی سپلائی کے لیے ڈیلنگ کر رہے تھے۔ ہوٹل کے کمرے میں غیر ملکی باشندے اور اس کے ساتھیوں سے آئس کے 200 پیکٹ بھی برآمد کر لیے گئے۔
سری لنکن باشندے کو مزید تحقیقات کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل