Loading
لیٹویا کے دارالحکومت ریگا کے امینتا ریلوے اسٹیشن پر ایک کم عمر لڑکا تیز رفتار ٹرین کی زد میں آنے سے بال بال بچ گیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نامعلوم لڑکا ریلوے کراسنگ کی جانب معمول کے مطابق چلتا ہوا آتا ہے لیکن اچانک اسے تیزی سے قریب آتی ٹرین کا احساس ہوتا ہے تو وہ اپنی رفتار بڑھا دیتا ہے۔
https://www.facebook.com/newswireplus/videos/cctv-footage-released-by-latvian-railways-shows-a-schoolboy-narrowly-escaping-an/29176487762044721/
اسی دوران ٹرین سامنے آجاتی ہے اور لڑکا جان بچانے کے لیے پٹڑی عبور کرتے ہوئے دوسری جانب چھلانگ لگا دیتا ہے۔ اس دوران وہ قریب نصب لوہے کی ریلنگ کو پکڑ کر خود کو محفوظ مقام تک کھینچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
تیز رفتار ٹرین لڑکے کے انتہائی قریب سے گزرتی ہے لیکن خوش قسمتی سے وہ اس کی زد میں آنے سے بچ جاتا ہے۔
واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بن گئی، جس میں چند لمحوں کی غفلت اور خطرناک اقدام کے سنگین نتائج واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل