Saturday, November 28, 2026
 

مشہور ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

 



معروف آسٹریلوی ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای اسٹار برونسن ریڈ 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ان کا اصل نام جرمن ہیلی تھا۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے وجہ طبی پیچیدگیاں بتائی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ای کے مطابق جرمن ہیلی ایک باصلاحیت ریسلر ہونے کے ساتھ بہترین انسان، خاندان سے محبت کرنے والے شوہر اور ساتھیوں کے محبوب دوست تھے۔ برونسن ریڈ نے 6 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے ایونٹ کراؤن جیول میں آخری بار شرکت کی تھی جہاں ان کا ریسلر اوبا فیمی سے سامنا ہوا۔ اس دوران انہیں اسٹیج سے متعدد میزوں پر گرایا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق اس واقعے میں انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں اور علاج کے لیے انہیں طبی امداد بھی فراہم کی گئی تھی۔ تاہم ڈبلیو ڈبلیو ای نے ان کی موت اور مذکورہ چوٹوں کے درمیان کسی براہِ راست تعلق کی تصدیق نہیں کی۔ برونسن ریڈ سوگواران میں حاملہ اہلیہ پیج اور ایک بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ ڈبلیو ڈبلیو ای نے اپنے بیان میں مرحوم کے اہل خانہ، دوستوں، ساتھیوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل