Loading
وفاقی پولیس نے مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسجد محمود کی گرفتاری کی تردید کردی۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا پر مولانا اسجد محمود کی گرفتاری سے متعلق گردش کرنے والی خبر بے بنیاد اور جھوٹی ہے۔
ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ مولانا اسجد محمود کو گرفتار نہیں کیا گیا، اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی کارروائی کی گئی ہے۔
قبل ازیں ترجمان جے یو آئی کے بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے کو گرفتار کرلیا گیا۔
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان سے جاری بیان کے مطابق ترجمان جمعیت علمائے اسلام نے کہا کہ حکومتی فسطائیت کا سلسلہ جاری ہے اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کے صاحبزادے مولانا اسجد محمود کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اسلم غوری کے مطابق انتظامیہ نے اہل خانہ کوگھر سے نکال کر اسے سیل کردیا ہے ، جس کے بعد اہل خانہ وہاں سے روانہ ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ظلم و جبر میں میاں شہباز شریف حکومت نے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
انہوں نے بیان میں کہا ہے کہ قائد جمعیت نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اشتعال میں نہ آئیں ، ہم صبر وتحمل سے جبر کا مقابلہ کریں گے۔ کارکن پارٹی قیادت کی ہدایات کا انتظار کریں۔
اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔
مزید تفصیل