Wednesday, October 30, 2024
 

بھارت میں دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے پر گوہر خان سیخ پا

 



بنگلورو: بالی ووڈ اداکارہ و بگ باس فاتح گوہر خان نے بھارت میں دھوتی پہنے شخص کو شاپنگ مال سے باہر نکالنے کے واقعے پر شدید غصے کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگورو میں فقیراپا نامی 70 سالہ کسان کو روایتی لباس دھوتی اور کُرتا پہنے کی وجہ سے شاپنگ مال سے باہر نکال دیا گیا۔

مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ 70 سالہ بزرگ کسان اپنے بیٹے کے ہمراہ فلم دیکھنے کے لیے شاپنگ مال آیا تھا۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی عوام کی جانب سے شاپنگ مال حکام پر شدید غصہ کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے حکام کے خلاف آن لائن احتجاج بھی کیا۔

سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو جیسے ہی اداکارہ و ماڈل گوہر خان کی نظروں کے سامنے آئی تو اُنہوں نے بھی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حرکت کو شرمناک قرار دیا۔

گوہر خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں جاری کیے گئے پیغام میں کہا کہ شاپنگ مال حکام کا کسی بزرگ شہری کے ساتھ ایسا رویہ رکھنا انتہائی غیر اخلاقی اور شرمناک ہے۔

اداکارہ نے مطالبہ کیا کہ شاپنگ مال حکام کے خلاف جلد از جلد سخت کارروائی کی جائے تاکہ دوبارہ کوئی بھی ایسی حرکت نہ کرسکے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دھوتی کُرتا بھارت کی ثقافت ہے اور ہمیں اپنی ثقافت پر فخر ہونا چاہیے۔

1

اگر آپ اس خبر کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں۔

مزید تفصیل